اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آئے گی ہندوستان، وزارت داخلہ سے ملا ویزا: رپورٹس

    پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آئے گی ہندوستان، وزارت داخلہ سے ملا ویزا: رپورٹس . تصویر: twitter page PBCC

    پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آئے گی ہندوستان، وزارت داخلہ سے ملا ویزا: رپورٹس . تصویر: twitter page PBCC

    وزارت داخلہ نے پاکستان کی ٹیم کو ہندوستان میں آکر اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا کلیئرنس دیدیا ہے ۔ اس مرتبہ بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہورہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم خواہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے ساتھ ہو تنازع ہوہی جاتا ہے ۔ اس مرتبہ تنازع ہندوستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو لے کر ہے ۔ دراصل منگل کی شام چھ دسمبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہیں مل پایا ہے اور اب جانکاری سامنے آرہی ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ہندوستان میں آکر ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ویزا کلیئرنس مل گیا ہے ۔

      پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان کی ٹیم کو ہندوستان میں آکر اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا کلیئرنس دیدیا ہے ۔ اس مرتبہ بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہورہا ہے ۔ اس کو چھ سے 17 دسمبر کے درمیان کھیلا جانا ہے ۔ 15 دسمبر کو سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ 17 دسمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ہار سے کھلے ہندوستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے راستے، جانئے کیسے


      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے کھویا آپا، لائیو میچ میں ہی فینس کو مارنے دوڑ پڑے


      ٹورنامنٹ کے مقابلوں کیلئے دہلی ، فرید آباد، ممبئی ، اندور اور بنگلورو کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

      10 سال سے نہیں کھیل رہے دوطرفہ سیریز

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2012 ۔ 2013 سے باہمی سیریز نہیں کھیلی جارہی ہے ۔ دونوں ممالک آئی سی سی ایونٹ میں ہی ایک دوسرے کے خلاف اترتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ میچ میں مات دی تھی ۔ وہیں ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں دونوں کو ایک ایک میچ میں جیت ملی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: