اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گیند کی رفتار بڑھانے کیلئے یہ پاکستانی گیند باز روز کھاتا تھا 24 انڈے، ٹریننگ کیمپ کو بنادیا پولٹری فارم

    گیند کی رفتار بڑھانے کیلئے یہ پاکستانی گیند باز روز کھاتا تھا 24 انڈے، ٹریننگ کیمپ کو بنادیا پولٹری فارم (AP)

    گیند کی رفتار بڑھانے کیلئے یہ پاکستانی گیند باز روز کھاتا تھا 24 انڈے، ٹریننگ کیمپ کو بنادیا پولٹری فارم (AP)

    PAK vs NZ One Day Series : پاکستان ہمیشہ سے تیز گیند بازوں کا گڑھ رہا ہے۔ اس کی کامیابی کے پیچھے ٹریننگ اور ڈائٹ کا اہم کردار ہے۔ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے اب اپنی ڈائٹ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز پیر (9 جنوری) سے شروع ہو گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہیں ہونے کے باعث ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں۔ ایسے میں حارث رؤف اور نسیم شاہ گیند بازی کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ رؤف نے بہت کم وقت میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔

      پاکستان ہمیشہ سے تیز گیند بازوں کا گڑھ رہا ہے۔ اس کی کامیابی کے پیچھے ٹریننگ اور ڈائٹ کا اہم کردار ہے۔ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے اب اپنی ڈائٹ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ رؤف نے بتایا کہ وہ اپنی گیندوں کی رفتار بڑھانے کے لئے روزانہ 24 انڈے کھاتے تھے۔ عاقب جاوید نے انہیں ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔ عاقب جاوید پاکستان کے گیند بازی کوچ رہ چکے ہیں اور انہوں نے رؤف کو ٹریننگ بھی دی ہے۔

      150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کرنے والے رؤف نے جیو چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں اکیڈمی پہنچا تو عاقب نے مجھے ڈائٹ پلان دیا۔ انہوں نے مجھے صبح، دوپہر اور رات کے کھانے میں 8-8 انڈے کھانے کیلئے کہا۔ میں نے وہاں انڈوں کے بہت سارے کریٹ دیکھے تو ایسا لگا کہ اکیڈمی ایک پولٹری فارم ہے ۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رؤف کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، لیکن وہ پہلے ہی میچ میں زخمی ہو گئے تھے اور پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے میدان میں واپس آئے ہیں ۔ رؤف نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ میں ان کی گیندوں پر وراٹ کوہلی کے چھکوں کا بھی تذکرہ کیا۔

      یہ بھی پڑھئے: کیا آفریدی کے رویہ سے تنگ آچکے ہیں کپتان بابر ؟ صحافی نے پوچھا سوال تو دیا یہ دوٹوک جواب


      یہ بھی پڑھئے: سرفراز احمد کے بعد محمد رضوان کو اس کھلاڑی نے دیا جھٹکا، چار سال بعد لوٹا اور بن گیا....



      تیز گیند باز نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ وراٹ کس طرح کے کھلاڑی ہیں۔ اس کی ٹائمنگ بالکل درست تھی اور انہوں نے چھکا لگایا۔ ایسے شاٹس بہت مشکل ہوتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وراٹ دوبارہ ایسے شاٹ کھیل سکیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: