نسیم شاہ نے آخرکار اداکارہ اروشی روتیلا پر توڑی خاموشی، پاکستانی تیز گیند باز نے کہا: میں پیار تو....

نسیم شاہ نے آخرکار اداکارہ اروشی روتیلا پر توڑی خاموشی، پاکستانی تیز گیند باز نے کہا: میں پیار تو....  (Instagram)

نسیم شاہ نے آخرکار اداکارہ اروشی روتیلا پر توڑی خاموشی، پاکستانی تیز گیند باز نے کہا: میں پیار تو.... (Instagram)

Naseem Shah and Urvashi Rautela News: نسیم شاہ نے اروشی روتیلا کے مبارکباد کے پیغام کی بابت کہا کہ وہ اپنا انسٹاگرام اکاونٹ زیادہ نہیں دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے مینیجر سے کہا تھا کہ اگر یوم پیدائش کی مبارکباد ملے تو وہ اس کا جواب دیدیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کو اداکارہ اروشی روتیلا نے گزشتہ 15 فروری کو الگ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی ۔ اس کے جواب میں نسیم نے تھینک یو لکھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان کے تیز گیند باز اور ہندوستانی اداکارہ کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا تھا ۔ اب نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اروشی روتیلا کے انسٹاگرام پر کئے گئے کمنٹ کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ کسی اور نے دیا تھا ۔

    ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا، جس میں نسیم شاہ اور اروشی روتیلا مسکراتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔ تبھی سے دونوں کو لے کر قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اروشی روتیلا کے سوال پرنسیم شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر میں میسیج دوں گا آپ لوگ وائرل کردیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر تیار ہے دلہن تو میں شادی کرلوں گا۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان افواہوں نے مزید شدت اختیار کرلی تھی۔ آخر کار نسیم شاہ کو اروشی روتیلا کو لے کر صورتحال کو واضح کرنی پڑی۔

    نسیم شاہ سے جب ایک ٹاک شو میں پوچھا گیا کہ ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کو لے کر ان کی پلاننگ کیا ہے تو تیز گیند باز نے کہا کہ میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا اروشی روتیلا کو دیکھنے کا کوئی پلان ہے، اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

    نسیم شاہ نے اروشی روتیلا کے مبارکباد کے پیغام کی بابت کہا کہ وہ اپنا انسٹاگرام اکاونٹ زیادہ نہیں دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے مینیجر سے کہا تھا کہ اگر یوم پیدائش کی مبارکباد ملے تو وہ اس کا جواب دیدیں ۔ نسیم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مینیجر کسی کو بھی تھینک یو لکھیں گے ۔ نسیم شاہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ اروشی روتیلا کو پسند کرتے ہیں یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سبھی لوگوں سے پیار کرتا ہوں، ہر کوئی انسان ہے، ہر کوئی اچھا ہے اور میں سبھی انسانوں کو پسند کرتا ہوں، لیکن میں ذاتی طور پر کچھ بھی نہیں لیتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے کہا: کون ہیں اروشی روتیلا، میں نہیں جانتا، اب بالی ووڈ اداکارہ نے دیا یہ جواب


    یہ بھی پڑھئے: اداکارہ اروشی روتیلا اور پاکستانی گیند باز نسیم شاہ میں کیا چل رہا ہے؟ اداکارہ نے دی سالگرہ کی مبارکباد، تیز گیند باز نے دیا ایسا جواب



    بتادیں کہ اروشی روتیلا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کا نام ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: