ہوم » نیوز » اسپورٹس

وہاب ریاض ، سہیل تنویر اور محمد حفیظ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا جھٹکا

پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض سمیت متعدد کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

  • Share this:
وہاب ریاض ، سہیل تنویر اور محمد حفیظ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا جھٹکا
پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض سمیت متعدد کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

جیونیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلہ سے کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کر دیا ۔ فیصلہ کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بورڈ کے اس فیصلہ کے بعد اب وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ افغان پریمیئر لیگ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے ۔ پاکستان کے ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا ہی لیگ سے معاہدہ ہے اور وہ ہی اب لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔


یہ بھی پڑھیں :ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے اس تیز گیند باز کو جھٹکا ، آئی سی سی نے عائد کیا جرمانہ

First published: Sep 23, 2018 02:20 PM IST