உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں چھائے یہ تین پاکستانی کھلاڑی، جانئے دیگر کھلاڑیوں کو کیا ملا فائدہ؟

    Pakistan: پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں چھائے یہ تین پاکستانی کھلاڑی، جانئے دیگر کھلاڑیوں کو کیا ملا فائدہ؟  (AFP)

    Pakistan: پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں چھائے یہ تین پاکستانی کھلاڑی، جانئے دیگر کھلاڑیوں کو کیا ملا فائدہ؟ (AFP)

    PCB Central Contracts 2022-23: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو 2022-23 کے لئے مرد کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ کنٹریکٹ لسٹ یکم جولائی 2022 یعنی کل سے لاگو ہوگی۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو 2022-23 کے لئے مرد کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ کنٹریکٹ لسٹ یکم جولائی 2022 یعنی کل سے لاگو ہوگی۔ پی سی بی نے پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کے لئے ریڈ اور وہائٹ بال کنٹریکٹ لاگو کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری شامل کیا گیا ہے ۔

      پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو ریڈ اور وہائٹ بال کی کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حسن علی کو ریڈ بال کیٹیگری بی اور وہائٹ بال کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امام الحق کو ریڈ بال کیٹیگری سی اور وہائٹ بال کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے حاصل کی ٹی ٹوینٹی میں بڑی کامیابی، کوہلی کے بڑے ریکارڈ کو توڑا


      ان کھلاڑیوں کے علاوہ پی سی بی نے ریڈ بال کیٹیگری میں کل 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ اس میں اظہر علی کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فواد عالم کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ وہیں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ ڈی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 170 میچوں میں کی امپائرنگ، اب جوتے چپل بیچنے پر مجبور ہوا یہ پاکستانی امپائر، جانئے کیوں؟


      ریڈ بال کیٹیگری کی طرح ہی پی سی بی نے وہائٹ بال کیلئے بھی کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ وہائٹ بال کیٹیگری میں فخر زمان اور شاداب خان کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف کو بی اور محمد نواز کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ وہیں آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور زاہد محمود ڈی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

      ان کیٹیگریز کے علاوہ پی سی بی نے اس سال ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لئے بھی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ ایمرجنگ کھلاڑیوں کی فہرست میں علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد ہریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا کے نام شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: