உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PSL 2023: پی سی بی نے فرنچائزی سے بات کئے بغیر ہی شیڈیول کیا فائنل ، اس دن شروع ہوگا ٹورنامنٹ؟

    PSL 2023: پی سی بی نے فرنچائزی سے بات کئے بغیر ہی شیڈیول کیا فائنل ، اس دن شروع ہوگا ٹورنامنٹ؟ (PSL Twitter)

    PSL 2023: پی سی بی نے فرنچائزی سے بات کئے بغیر ہی شیڈیول کیا فائنل ، اس دن شروع ہوگا ٹورنامنٹ؟ (PSL Twitter)

    PSL 2023: پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن فروری 2023 میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شیڈول کو فائنل کرلیا ہے ، جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ آئندہ سال 15 فروری سے 31 مارچ تک منعقد کی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن فروری 2023 میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شیڈول کو فائنل کرلیا ہے ، جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ آئندہ سال 15 فروری سے 31 مارچ تک منعقد کی جائے گی۔ تاہم اگر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو پی سی بی نے شیڈول کو حتمی شکل دینے سے قبل اس سلسلہ میں فرنچائزیوں سے کوئی بات نہیں کی ہے ۔ شیڈول کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا مقام بھی طے کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے مقابلے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سے قبل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوری 2023 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بنے سپرمین ، ہوا میں اڑ کر پکڑا حیرت انگیزت کیچ، دیکھئے وائرل Video


      میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن میں صرف 6 فرنچائزی ہی شرکت کریں گی۔ گزشتہ سال لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں ملتان کی ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رنز ہی بنا سکی تھی اور اس طرح لاہور نے یہ میچ 42 رنز سے جیت لیا تھا ۔ دفاعی چیمپئن لاہور کی ٹیم اس سیزن میں بھی گزشتہ سال کی کارکردگی کو دہرانا چاہے گی اور لگاتار دوسرے سال ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 'اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں...' شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟


      پی ایس ایل کا ساتواں سیزن مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلا گیا۔ لاہور اور کراچی سبھی 34 میچوں کی میزبانی کرنے والے دو شہر تھے۔ لیکن اس بار میچ 4 شہروں میں منعقد ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ سال لیگ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کرکٹ بورڈ مالا مال ہو گیا تھا ۔

      پی ایس ایل سیون کا منافع بڑھ کر 71 فیصد ہو گیا تھا ، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ ہر فرنچائزی کو تقریباً 900 ملین پاکستانی روپے کی کمائی ہوئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: