اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کیلئے اب تک نہیں ملا ویزا، چار دن بعد ہے ورلڈ کپ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کیلئے اب تک نہیں ملا ویزا، چار دن بعد ہے ورلڈ کپ (AP)

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کیلئے اب تک نہیں ملا ویزا، چار دن بعد ہے ورلڈ کپ (AP)

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس مہینے ہندوستان دورے پر آئے گی اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی ۔ یہ جانکاری پہلی نظر میں آپ کو چونکا سکتی ہے۔ لیکن یہ بات سچ ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس مہینے ہندوستان دورے پر آئے گی اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی ۔ یہ جانکاری پہلی نظر میں آپ کو چونکا سکتی ہے۔ لیکن یہ بات سچ ہے ۔ بس فرق اتنا ہے کہ پاکستان کی نابینا کھلاڑی کی کرکٹ ٹیم ہندوستان آئے گی اور پانچ سے سترہ دسمبر تک چلنے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی ۔ اس کیلئے جلد ہی پاکستان کی ٹـیم کو ہندوستان آنے کیلئے ویزا دیا جائے گا ۔

      سی اے بی آئی کے صدر مہنتیش جی کے نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔ ہندوستان اور پاکستان کو سات دسمبر کو سری فورٹ گراونڈ پر آمنے سامنے ہونا ہے ۔ حالانکہ ویزا جاری کرنے میں تاخیر کی وجہ پاکستانی ٹیم کی شرکت کو لے کر کچھ ایشوز تھے ۔ اس ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کیلئے ٹیموں کو چار دسمبر تک یہاں پہنچنا ہے ، لیکن پاکستان کی ٹیم کو اب تک اس کیلئے اجازت اور ویزا نہیں ملا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا ۔ شعیب ملک کے طلاق کی خبروں کے درمیان اس پاکستانی اداکارہ نے دیا بیان


      یہ بھی پڑھئے: 'اگر ہندوستان ۔ پاکستان میچ نہیں ہوتا تو....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے دیا بڑا بیان


      مہنتیش جی کے نے میڈیا سے بات چیت میں پی آئی ٹی آئی سے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ویزا حاصل کرنا ایک چیلنج ہے ۔ وزارت خارجہ اس پر کام کررہا ہے اور ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ انہیں ویزا مل جائے گا ۔

      اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت نہیں کررہی ہیں ، جس سے بارہ روزہ ٹورنامنٹ میں میزبان ہندوستان سمیت آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ، نیپال ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا ہنر دکھائیں گی ۔ میچ فریدآباد، دہلی، ممبئی، اندور اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے ۔ فائنل میچ بنگلورو میں ہوگا ۔ ہندوستان نے 2012 اور 2017 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: