உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان سے ورلڈ کپ چھیننے والے پاکستانی کرکٹر نے لیا ریٹائرمنٹ، کبھی موزرے بنانے کا کرتا تھا کام

    ہندوستان سے ورلڈ کپ چھیننے والے پاکستانی کرکٹر نے لیا ریٹائرمنٹ (pc: @realanwarali48 twitter)

    ہندوستان سے ورلڈ کپ چھیننے والے پاکستانی کرکٹر نے لیا ریٹائرمنٹ (pc: @realanwarali48 twitter)

    انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انور (anwar ali) نے روہت شرما ، رویندر جڈیجہ سمیت پانچ وکٹ لے کر پاکستان کو جیت دلائی اور راتوں رات اسٹار بن گئے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکسان کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ گروپ دو میں ابھی اس نے چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں جیت درج کی ہے ۔ گروپ دو میں اس کو اپنا آخری مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے ، جو اس کیلئے ایک ناک آوٹ کی تیاری جیسا ہوگا ۔ پاکستانی ٹیم ، فینس اور لیجنڈ کھلاڑی اس وقت ورلڈ کپ میں مصروف ہیں ۔ اسی درمیان پاکستانی آل راونڈر انور علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے ۔ انہوں نے محدود اوورس کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز کرنے کیلئے ایسا کیا ہے ۔

      انور علی نے ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سبھی اچھی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں ، ویسا ہی وہ اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کریئر کو بھی الوداع کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اب کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلوں گا ۔ اس سے میں محدود اوور کرکٹ پر پوری توجہ دے پاوں گا ۔



      انور علی کا شاندار فرسٹ کلاس ریکارڈ ہے ۔ آل راونڈر انور نے 108 فرسٹ کلاس میچ میں ۔۔۔ کی اوسط سے 349 وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں بلے سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2670 رن بنائے ، جس میں ایک سنچری اور گیارہ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ انہوں نے 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ 33 سال کے انور کبھی کراچی کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے ۔ انور علی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ موزے بنانے والی فیکٹر میں کام کیا کرتے تھے اور ان کا بچپن سے ہی پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب تھا ۔ کم عمرمیں ہی سر پر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد گھر چلانے کیلئے انور کو کام کرنا پڑا ۔

      سڑک پر لڑکوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنے کے بعد کرکٹ میں ان کی دلچسپی پیدا ہوئی ۔ اس کے بعد وہ رات میں نوکری کرنے لگے تو دن میں کرکٹ کھیلتے تھے ۔ اس دوران مقامی کوچ اعظم خان کی ان پر نظر پڑی اور 150 روپے کی مزدوری کیلئے ٹرائل دینے بھی چلے گئے ۔ انہیں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انور نے روہت شرما ، رویندر جڈیجہ سمیت پانچ وکٹ لے کر پاکستان کو جیت دلائی اور راتوں رات اسٹار بن گئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: