ہوم » نیوز » اسپورٹس

25 سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ کا چھلکا درد ، کہا : شوہر نے عزت مٹی میں ملادی

سمارا افضل نے کہا کہ ناصر جمشید کا مستقبل سنہرا ہوتا اگر وہ سخت محنت کرکے اس کھیل سے وابستہ رہتے ۔ اس کھیل نے ناصر جمشید کو شہرت دلائی ، لیکن انہوں نے شارٹ کٹ لیا اور اپنا سب کچھ گنوادیا ۔

  • Share this:
25 سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ کا چھلکا درد ، کہا : شوہر نے عزت مٹی میں ملادی
25 سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ کا چھلکا درد ، کہا : شوہر نے عزت مٹی میں ملادی

25 سنچریاں ، 62 نصف سنچریاں ، ہندوستان کے خلاف 100 سے زیادہ کا ون ڈے اوسط ... یہ کھلاڑی پاکستان کے سابق سلامی بلے باز ناصر جمشید ہیں ، جن کو حال ہی میں 17 مہینے کی جیل کی سزا ہوئی ہے ۔ ناصر جمشید کو پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا قصوروار پایا گیا تھا ۔ ناصر جمشید نے پاکستان سپر لیگ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پیشاور زلمی کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر خراب کھیلنے کیلئے اکسایا تھا ، جس کے بعد ان پر پابندی لگادی گئی اور اب انہیں 17 مہینے کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ناصر جمشید کی ایسی حرکت کرنے پر ان کے کنبہ کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا افضل نے اس کا تذکرہ ایک خط میں کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔


ناصر جمشید کی اہلیہ سمارا افضل نے نوجوان کرکٹروں کو ایک پیغام دیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی کرکٹر فکسنگ کا راستہ منتخب نہ کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمشید کی اس حرکت نے ہمیشہ کیلئے ان کا اور پورے کنبہ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔


ناصر جمشید کی اہلیہ سمارا افضل نے نوجوان کرکٹروں کو ایک پیغام دیا ہے ۔
ناصر جمشید کی اہلیہ سمارا افضل نے نوجوان کرکٹروں کو ایک پیغام دیا ہے ۔


سمارا افضل نے کہا کہ ناصر کا مستقبل سنہرا ہوتا اگر وہ سخت محنت کرکے اس کھیل سے وابستہ رہتے ۔ اس کھیل نے ناصر جمشید کو شہرت دلائی ، لیکن انہوں نے شارٹ کٹ لیا اور اپنا سب کچھ گنوادیا ۔ اپنا کیریئر ، رتبہ ، عزت اور آزادی ۔ ناصر جمشید کو انگلینڈ کی شہریت مل سکتی تھی اور وہ کاونٹی کھیل سکتے تھے ، لیکن انہوں نے یہ موقع بھی گنوادیا ۔

سمارا افضل کی فائل فوٹو ۔
سمارا افضل کی فائل فوٹو ۔


سمارا افضل نے مزید کہا کہ وہ وقت کو واپس لانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے ، تاکہ وہ کچھ نہ کھوئے ۔ خاص کر اپنی بیٹی کو جس سے وہ بے حد پیار کرتا ہے ، لیکن اب کافی دیر ہوچکی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ سبھی کرکٹ کھلاڑی اس کو ایک مثال کے طور پر لیں گے اور سوچیں گے کہ بدعنوانی اور فکسنگ کا کیا نتیجہ ہوتا ہے ۔ ایک انٹرنیشنل کرکٹر میری جیسی ڈاکٹر سے کافی زیادہ کماتا ہے ، لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ بدعنوان کیوں ہوجاتے ہیں ۔ اپنے ملک کیلئے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ دوسرا کوئی کرکٹر پیسے کیلئے ایسی حرکت نہں کرے گا ، جس سے اس کے کنبہ کو ایسا درد اورشرمندگی محسوس ہو ، جیسی ہمیں ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی راہ پر ٹیم انڈیا کا ایک اور کھلاڑی ، فلم باہوبلی کی اداکارہ سے کرے گا شادی!

میچ سے ایک دن پہلے ہوگئی تھی بہن کی موت ، فائنل میں کپتانی اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو بنایا ورلڈ چمپئن
First published: Feb 10, 2020 08:52 PM IST