ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے اس کھلاڑی کو لڑکے سے ہوا پیار ،پہلی ڈیٹ پر ہی ٹوٹ گیا رشتہ ، جان کر رہ جائیں گے حیران

شاہد آفریدی ان دنوں اپنی کتاب گیم چینجر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں کرکٹ سے وابستہ کئی انکشافات کئے ہیں ، جنہوں نے سنسنی پھیلادی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کے اس کھلاڑی کو لڑکے سے ہوا پیار ،پہلی ڈیٹ پر ہی ٹوٹ گیا رشتہ ، جان کر رہ جائیں گے حیران
پاکستانی ٹیم کی فائل فوٹو

شاہد آفریدی ان دنوں اپنی کتاب گیم چینجر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں کرکٹ سے وابستہ کئی انکشافات کئے ہیں ، جنہوں نے سنسنی پھیلادی ہے ۔ اس درمیان انہوں نے ایک راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ فون پر میٹھی آواز میں پھنس گئے تھے ۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ آواز کسی لڑکے کی تھی ۔ آفریدی کے ساتھ یہ واقعہ ان کی شادی سے پہلے پیش آیا تھا ۔

آفریدی نے بتایا کہ شادی سے پہلے ایک "لڑکی "روزانہ مجھ سے فون پر بات کرتی تھی ۔ اس کی آواز غضب کی تھی اور ہم نے بعد میں ملنے کا فیصلہ کیا ، میں نے اس کو اپنے گھر بلایا ۔ گھر آنے پر اس نے گھنٹی بجائی ، میں نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ سامنے ایک نوجوان لڑکا کچھ گلاب لئے کھڑا ہے ، مجھے اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس نے مجھ سے کہا کہ وہ وہی لڑکی ہے ، جس سے وہ کئی مہینوں سے بات کررہے تھے ۔

آفریدی نے بتایا کہ بعد میں بڑی مشکل سے انہوں نے اس لڑکے سے اپنا پیچھا چھڑایا ۔


shahid afridi, afridi book, shahid afridi love story, शाहिद अफरीदी

علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہیں 2010 میں اسپاٹ فکسنگ واقعہ کی جانکاری ہوگئی تھی ۔ انہوں نے اپنی کتاب گیم چینجر میں لکھا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں اور سٹہ بازوں کے درمیان بھیجے گئے میسیج کے بارے میں انہیں پتہ چل گیا تھا ، لیکن اس وقت کے کوچ وقار یونس نے ثبوت دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی ۔ انہوں نے ساتھی کرکٹروں کی مشتبہ سرگرمیوں کی جانکاری ٹیم منیجر کو بھی دی تھی ۔

APL 2018, Shahid Afridi, angry, Anton Devcich, Paktia Panthers, Nangarhar Leopards
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے ۔
First published: May 05, 2019 08:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading