உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے کی بے ایمانی یا بنگلہ دیش کررہا تھا چالاکی ، دیکھئے نیا ویڈیو جس نے کھول دئے سارے راز

    پاکستان نے کی بے ایمانی یا بنگلہ دیش کررہا تھا چالاکی ، دیکھئے نیا ویڈیو جس نے کھول دئے سارے راز (AFP)

    پاکستان نے کی بے ایمانی یا بنگلہ دیش کررہا تھا چالاکی ، دیکھئے نیا ویڈیو جس نے کھول دئے سارے راز (AFP)

    Pakistan vs Bangladesh : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ بے ایمانی سے جیتا ہے ۔ پیر کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیسے ہی ہرایا ، ویسے ہی یہ بات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہونے لگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ بے ایمانی سے جیتا ہے ۔ پیر کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیسے ہی ہرایا ، ویسے ہی یہ بات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہونے لگی ۔ میچ کی آخری گیند کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ، جس میں محمود اللہ نے محمد نواز کو کلین بولڈ کیا ۔ حالانکہ اس کو نہیں مانا گیا ۔ محمود اللہ آخری گیند تین کوششوں میں پھینک سکے ۔ جیت کے باوجود پاکستان کی ٹیم پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے بھی بڑی بات کہی ۔ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز پر تین صفر سے قبضہ کیا ۔

      آئیے سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم جیت کر بھی کیوں ٹرول ہوئی ۔ پاکستانی بلے باز محمد نواز پر جو الزام لگے کیا وہ صحیح ہیں ۔ سب سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ میچ کے آخری اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے آٹھ رن بنانے تھے اور اس کے اتنے ہی وکٹ باقی تھے ۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ آخری اوور لے کر آئے ۔ انہوں نے اس اوور کی دوسری ، تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹ لیا ۔ پہلی گیند ڈاٹ رہی اور چوتھی گیند پر چھکا لگا ۔ اس طرح پاکستان کو آخری گیند پر جیت کیلئے دو رن چاہئے تھے ، جس کو بنانے کی ذمہ داری محمد نواز پر تھی ۔

      اب آخری گیند کی بات کریں جو کافی ڈرامائی رہی اور محمود اللہ جس کو تین کوششوں میں ہی پھینک سکے ۔ انہوں نے پہلی کوشش میں نواز کو بولڈ کردیا ۔ نواز ایک دم آخری موقع پر تب وکٹ کے سامنے سے ہٹ گئے جب محمود اللہ گیند پھینک چکے تھے ۔ گیند وکٹ سے ٹکرائی اور وکٹ پر لگ گئی ۔ حالانکہ امپائر نے نواز کے اچانک ہٹنے کی وجہ سے سے گیند کو ڈیڈ قرار دیا ۔


      سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اسی کوشش کا ویڈیو شیئر ہوا ، جس میں زیادہ تر لوگ یہ کہتے نظر آئے کہ نواز نے بے ایمانی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب محمود اللہ کے ہاتھ سے گیند نکل چکی تھی ، اس کے بعد بلے باز کو ہٹنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے تھی ۔ وہ اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دئے جانے سے ناراض تھے ۔

      سوشل میڈیا میں پہلا ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد دوسرا ویڈیو سامنے آیا ۔ آپ اس کو نیچے دیکھ سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمود اللہ نے اپنے ریگولر رن اپ سے دو قدم پیچھے سے ہی گیند پھینک دی ۔ یہ کہیں کہ انہوں نے کریز پر پہنچنے کے پہلے ہی گیند کو ریلیز کردیا تھا ۔ قوانین کے مطابق ایسا کرنا غلط نہیں ہے ، لیکن یہ محمود اللہ کی چالاکی تھی ، جس کو نواز نے صحیح وقت پر بھانپ لیا تھا ، اسی وجہ سے وہ وکٹ کے سامنے سے ہٹ گئے تھے ۔


      یہ صحیح غلط کی بات نہیں ہے ۔ یہ قوانین کی بات ہے ۔ جیسے محمود اللہ نے کریز کے پہلے سے گیند پھینک کر کوئی قانون نہیں توڑا ۔ ویسے ہی محمد نواز نے تیار نہ ہونے پر وکٹ کے سامنے سے ہٹنے کے اختیار کا استعمال کیا ۔ اب انہوں نے ایک دم آخری وقت پر ایسا کیوں کیا ، اس کا جواب دوسرے والے ویڈیو میں ہے ، جس میں محمود اللہ کریز کے خلاف پہلے سے گیند بازی کرتے نظر آرہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: