ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے مچایا تہلکہ ، یہ بڑا کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے پاکستانی گیند باز

شاہین آفریدی کی ان وکٹوں سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا ۔ ٹوئنٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا ، جب کسی بالر نے ایک میچ میں 6 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2020 09:07 PM IST
  • Share this:
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے مچایا تہلکہ ، یہ بڑا کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے پاکستانی گیند باز
شاہین شاہ آفریدی نے مچایا تہلکہ ، یہ بڑا کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے پاکستانی گیند باز۔ تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ۔

پاکستانی تیز گیند شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں 4 گیندوں پر 4 شکار کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ۔ شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں انجام دیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ۔ 20 سالہ نوجوان کھلاڑی نے اپنے ٹویٹ میں ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا مواقع فراہم کرنے اور غیر مشروط مدد کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔


ہیمپشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف مڈل سیکس کو 142 رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں حریف ٹیم کے لیے ہدف آسان دکھائی دے رہا تھا ، لیکن اپنے اسپیل کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے مسلسل چار گیندوں کے وقفے کے دوران یہ خواب چکنا چور کردیا ۔ شاہین آفریدی نے جان سمپسن، اسٹیون فن، تھلن ولالاویتا اور ٹم مرتغ کو آؤٹ کرکے اپنی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔



شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 20 رنز سے کامیابی دلائی ۔ شاہین آفریدی کی ان وکٹوں سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا ۔ ٹوئنٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا ، جب کسی بالر نے ایک میچ میں 6 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے روبیل حسین نے اپریل 2010 میں چٹگام ڈویژن کی جانب سے ڈھاکہ ڈویژن کے 5 بلے باز بولڈ کیے تھے ، جب کہ پاکستان کے حسن علی نے نومبر 2017 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران کومیلا وکٹورینز کی جانب سے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے 5 بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں تھیں ۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 7 بولرز 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 21, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading