உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں لہرایا اپنے ملک کا جھنڈا ، تنازع نے طول پکڑا تو مینجر نے دی صفائی

    پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں لہرایا اپنے ملک کا جھنڈا ، تنازع نے طول پکڑا تو مینجر نے دی صفائی ۔ (Twitter/GeoNews)

    پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں لہرایا اپنے ملک کا جھنڈا ، تنازع نے طول پکڑا تو مینجر نے دی صفائی ۔ (Twitter/GeoNews)

    Bangladesh vs Pakistan : تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل ایک پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے میرپور گراؤنڈ میں اپنا جھنڈا لہرانے کے فیصلہ سے بڑا تنازع پیدا ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں ہے جہاں اسے 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز سے قبل اس وقت ایک تنازع پیدا ہوگیا ، جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے میرپور میں اپنے ملک کا جھنڈا لہراتے ہوئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ اب پاکستان ٹیم انتظامیہ نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔ جمعرات کو انتظامیہ نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران ملک کا جھنڈا لہرانا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں اور یہ ثقلین مشتاق کے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم میں شامل ہونے کے بعد شروع ہوا۔

      تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل ایک پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے میرپور گراؤنڈ میں اپنا جھنڈا لہرانے کے فیصلہ سے بڑا تنازع پیدا ہوگیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے کئی فینس نے اسے ملک کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات سے قبل ایک سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کی میڈیا مینجمنٹ نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔

      ٹیم کے میڈیا منیجر نے کراچی میں کہا کہ یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ثقلین مشتاق کے ٹیم سے جڑنے کے بعد کوچنگ کا حصہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ جھنڈا لگا کر پریکٹس کرنے سے کھلاڑیوں کو زیادہ حوصلہ ملتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر صفائی پیش کی تھی کہ گزشتہ دو ماہ سے وہ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ملک کا جھنڈا زمین میں گاڑ کر کھیل رہے ہیں ۔

      اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان کی ٹیم کو کافی  سپورٹ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہماری ٹیم کا سپورٹ کرتے ہیں۔ جب بھی ہم پریکٹس کے لیے باہر جاتے ہیں تو لوگ بس میں دیکھ کر ہمارا جوش بڑھاتے ہیں ۔ ایسے میں ٹی ٹوینٹی سیریز کے لئے 50 فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت دینا اچھا فیصلہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: