ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! کورونا وائرس نے لی پاکستان کے اس کرکٹر کی جان ، اہل خانہ نے آنا فانا میں کی تدفین

ریاض شیخ کچھ ہی دن پہلے کورونا وائرس کی زد میں آئے تھے ۔ وہ 51 سال کے تھے ۔ ریاض نے 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 116 وکٹ لئے ہیں ۔ ان کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! کورونا وائرس نے لی پاکستان کے اس کرکٹر کی جان ، اہل خانہ نے آنا فانا میں کی تدفین
بڑی خبر ! کورونا وائرس نے لی پاکستان کے اس کرکٹر کی جان ، اہل خانہ نے آنا فانا میں کی تدفین

پاکستان میں ایک اور کرکٹ کھلاڑی نے کورونا وائرس  (Coronavirus)  کی وجہ سے دم توڑ دیا ہے ۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ  (Riaz Sheikh) منگل کو ملک کے دوسرے پیشہ ور کھلاڑی بن گئے ، جن کا مشتبہ کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ ریاض شیخ کے کنبہ نے انہیں آنا فانا میں دفن بھی کردیا ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شیخ کے کنبہ نے ان کی تدفین کی اور ان کی موت کی وجوہات کو جاننے کیلئے طبی افسران کا بھی انتظار نہیں کیا ۔


ریاض شیخ کچھ ہی دن پہلے کورونا وائرس کی زد میں آئے تھے ۔ وہ 51 سال کے تھے ۔ ریاض نے 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 116 وکٹ لئے ہیں ۔ ان کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ان کے کنبہ نے صبح جلد بازی میں ان کی تدفین کردی ، لیکن ان کے پڑوسیوں کو شک ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور ان کا کنبہ ان سرکاری کارروائی سے نہیں گزرنا چاہتا تھا جو وائرس کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کیلئے ہوتی ہے ۔


راشد لطیف نے غم کا اظہار کیا


بتادیں کہ ریاض شیخ کی اچانک موت پر پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر رشید لطیف نے غم کا اظہار کیا ہے ۔ ریاض شیخ نے 1987 سے 2005 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ۔ کراچی کے اس لیگ اسپنر نے ریٹائرمنٹ کے بعد معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ سکھانے کا بیڑہ اٹھایا ۔ ریاض معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کے عہدہ پر مقرر ہوئے ۔

News18 Poll : چین کے بارے میں کیا ہیں آپ کے نظریات ؟



پاکستان کے کرکٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی ریاض شیخ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ریاض کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ریاض ایک جنونی لیگ اسپر تھے ، جنہوں نے 43 میچوں میں 116 وکٹ اپنے نام کئے ۔ ریاض نے چار مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا اور ایک مرتبہ انہوں نے میچ میں 10  وکٹ اپنے نام کیا ۔ ان کی سب س بہترین کارکردگی 60 رن دے کر آٹھ وکٹ تھی ۔ وہ 51 سال کے تھے ۔

بتادیں کہ اپریل میں پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سرفراز کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ وہ پچاس سال کے تھے اور انہوں ن پیشاور کے نجی اسپتال میں دم توڑا ۔ سرفراز بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز تھے ، جنہوں نے 15 میچوں میں 616 رن بنائے تھے ۔
First published: Jun 02, 2020 10:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading