ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی سے لیا تھا چندہ ، ملے تھے اتنے روپے !

شاہد آفریدی نے پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جب میں کناڈا میں تھا تو میں نے یوراج سنگھ کے فاونڈیشن کی مدد کی تھی ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی سے لیا تھا چندہ ، ملے تھے اتنے روپے !
حالانکہ آفریدی کے مودی اور ہندوستان کے خلاف دئے بیان کے بعد یوراج اور ہربھجن نے آفریدی سے سارے ناطے توڑ لئے ۔

ہندوستان کے خلاف بے بنیاد بیان بازی کرنے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیر کو ایک بڑا دعوی کیا ۔ شاہد آفریدی نے پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوراج سنگھ کو کناڈا میں چندہ دیا تھا ۔ بتادیں کہ یوراج سنگھ اور شاہد آفریدی گزشتہ سال گلوبل ٹی 20 لیگ میں شرکت کرنے کیلئے کناڈا گئے تھے ۔ حال ہی میں یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کی فاونڈیشن کی مالی مدد کیلئے ٹویٹ کیا تھا ، جس کے بعد کئی ہندوستانی مداح یوراج سے ناراض ہوگئے تھے ۔ ہربھجن سنگھ نے بھی آفریدی فاونڈیشن کی مدد کیلئے فینس سے اپیل کی تھی ، جس کے بعد انہیں بھی ٹرول کیا گیا تھا ۔


شاہد آفریدی نے پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جب میں کناڈا میں تھا تو میں نے یوراج سنگھ کے فاونڈیشن کی مدد کی تھی ۔ میں نے انہیں 10 ہزار ڈالر عطیہ میں دئے تھے ۔ پاکستان کے ہر شہری نے میرے اس قدم کی حمایت کی تھی ۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ میں نے یہ چندہ کیوں دیا ، تم بھی ہندوستان کی حمایت کیوں کررہے ہو ۔ آفریدی نے کہا کہ یوراج سنگھ انسانیت کیلئے کام کررہے ہیں اور میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہوں گا اور ان کی حمایت کروں گا ۔ میں ہندوستان کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی یوراج سنگھ کی مدد کریں ۔ یوراج نے ہندوستانی ٹیم کی خدمت کی ہے ، انہیں کافی کچھ ملا ہے ۔ اب اگر وہ سماج کی مدد کرنا چاہتے ہیں ، تو لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہئے ۔


شاہد آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فاونڈیشن سندھ خطے میں لوگوں کی مدد کررہی ہے ۔ آفریدی نے کہا کہ ہم سندھ میں راشن کی تقسیم کررہے ہیں اور جن کی ہم مدد کررہے ہیں ، ان میں سے 54 فیصدی ہندو ہیں ۔ ہم نے کراچی میں ہندو سماج کیلئے ایک مہم چلائی تھی اور انہیں راشن بانٹا تھا ، ہم نے عیسائیوں کیلئے بھی کام کیا ہے ۔


بتادیں کہ شاہد آفریدی نے ہندوستان کے خلاف بھی بیان بازی کی ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہندوستان میں لوگ کوڑے دان سے کھانا اٹھا کر کھا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک ہندوستان میں مودی حکومت ہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کبھی کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی ، کیونکہ ان کی سوچ منفی ہے ۔
First published: Apr 13, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading