ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر : پاکستان کے ان تین اہم کھلاڑیوں کو ہوا کورونا وائرس ، انگلینڈ دورے سے باہر ہونا طے!

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ان تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی ، لیکن راولپنڈی میں یہ ٹیسٹ کے دوران کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
بڑی خبر : پاکستان کے ان تین اہم کھلاڑیوں کو ہوا کورونا وائرس ، انگلینڈ دورے سے باہر ہونا طے!
بڑی خبر : پاکستان کے ان تین اہم کھلاڑیوں کو ہوا کورونا وائرس ، انگلینڈ دورے سے باہر ہونا طے!

انگلینڈ دورے کیلئے روانہ ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان ، تیز گیند باز حارث روف اور 19 سالہ بلے باز حیدر علی کو کورونا وائرس ہوگیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے تین کھلاڑی حیدر علی ، حارث روف اور شاداب خان کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ پی سی بی نے بتایا کہ ان تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی ، لیکن راولپنڈی میں یہ ٹیسٹ کے دوران کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔


پی سی بی سے موصولہ جانکاری کے مطابق راولپنڈی میں عثمان شینواری اور عماد وسیم کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ، لیکن ان کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ کراچی ، لاہور اور پیشار میں وقار یونس ، شعیب ملک اور کلف ڈئیکان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔ ان تینوں کی رپورٹ منگل کو آئے گی ۔


انگلینڈ نہیں جاپائیں گے یہ تینوں کھلاڑی

بتادیں کہ پاکستان کی ٹیم کو اتوار کو انگلینڈ کے دورہ پر روانہ ہونا ہے اور اس سے پہلے سبھی کھلاڑیوں کی کورونا جان کی گئی ، جس میں اس کے تین کھلاڑی مثبت پائے گئے ہیں ۔ بتا دیں پاکستان نے انگلینڈ دورہ کیلئے 29 اراکین کی ٹیم منتخب کی ہے اور اس اس میں سے تین کھلاڑی شاداب خان ، حیدر علی اور حارث روف کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔ اب ان تینوں کھلاڑیوں کا انگلینڈ جانا ناممکن ہے ، کیونکہ ان کھلاڑیوں کا پاکستان میں ہی علاج ہوگا ۔

بتا دیں کہ انگلینڈ دورہ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر ڈاکٹر سہیل سلیم نے پاکستانی ٹیم کے انگلینڈ دورہ کو جوکھم سے بھرا بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران یہ ایک بڑا جوکھم ہے ۔
First published: Jun 22, 2020 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading