ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا کہ یوں تو کوئی بھی ٹیم سیریز ہارنا نہیں چاہتی ہے ، ہم ہرمرتبہ سیریز جیتنا چاہتے ہیں ، لیکن اس سیریز میں ہم اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ میدان میں نہیں اترے ، جس کی وجہ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
مکی آرتھر ۔ فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز گزشتہ روز مکمل ہوئی ۔ اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی اور اس کو وہائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم کھلاڑیوں کی پرفارمنس لے کر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اطیمینان کا اظہار کیا ہے ۔


مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا کہ یوں تو کوئی بھی ٹیم سیریز ہارنا نہیں چاہتی ہے ، ہم ہرمرتبہ سیریز جیتنا چاہتے ہیں ، لیکن اس سیریز میں ہم اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ میدان میں نہیں اترے ، جس کی وجہ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔


ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کو لے کر آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ایسا کرنا ضروری تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرام دئے جانے والے کھلاڑی گزشتہ سال ستمبر سے مسلسل کھیل رہے تھے ، اس وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ۔ اب ان کھلاڑیوں سے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی امید ہوگی ۔


ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب کو لے کر مکی آرتھر نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ تاہم ابھی ایک کھلاڑی سے متعلق فیصلہ لینا باقی ہے۔
First published: Apr 01, 2019 04:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading