உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان ، سرفراز ڈراپ ، ان دو کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

    پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان ، سرفراز ڈراپ ، ان دو کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی ۔ (AFP)

    پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان ، سرفراز ڈراپ ، ان دو کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی ۔ (AFP)

    Pakistan ICC Men T20 World Cup 2021 : آصف علی اور خوش دل شاہ کی ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ، محمد عامر اور شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں کی چھٹی کردی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے پیر کے روز اپنے 15 رکنی نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں چیلنج پیش کرے گی ۔ آصف علی اور خوش دل شاہ کی ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ، محمد عامر اور شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں کی چھٹی کردی گئی ہے ۔ فخر زمان ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

      ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے ماہ شروع ہوگا اور 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ کھیلا جائے گا ۔



      ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی ٹیم 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ اس کے بعد 13 اور 14 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

      نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ٹیم

      بابر اعظم ، محمد رضوان ، آصف علی ، خوش دل شاہ ، محمد حفیظ ، شعیب مقصود ، اعظم خان ، عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی ۔

      ریزرو کھلاڑی: فخر زمان ، عثمان قادر ، شاہنواز دھانی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: