ہوم » نیوز » اسپورٹس

بلے بازی چھوڑ کر ٹوائلٹ کی طرف بھاگا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، لوٹ کر ٹیم کو دلائی جیت

یہ واقعہ میچ کے بارہویں اوور میں اس وقت پیش آیا ، جب محمد حفیظ بلے بازی چھوڑ کر ٹوائلٹ کی طرف بھاگے ۔ امام الحق نے بریک کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔

  • Share this:
بلے بازی چھوڑ کر ٹوائلٹ کی طرف بھاگا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، لوٹ کر ٹیم کو دلائی جیت
بلے بازی چھوڑ کر ٹوائلٹ کی طرف بھاگا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، لوٹ کر ٹیم کو دلائی جیت

آئی پی ایل 2020 کو اس سیزن کی فاتح ٹیم مل گئی ہے اور اب پاکستان سپرلیگ کو بھی کچھ دنوں میں اپنا فاتح مل جائے گا ۔ مارچ میں پلے آف سے ٹھیک پہلے پی ایس ایل کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب اس ٹورنامنٹ کو پورا کیا جارہا ہے ۔ ہفتہ کو ٹورنامنٹ پھر سے شروع کیا گیا ۔ سرفہرست دو ٹیمیں ملتان سلطان اور کراچی کنگس کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ لاہور ور پیشاور زلمی پہلے ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوئی ۔


دن کے دوسرے مقابلہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ، جس نے ہرکسی کو حیران کردیا ۔ دراصل 171 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لاہور نے شاندار شروعات کی ، مگر 12 ویں اوور میں محمد عمران کی پہلی گیند کے باز اچانک ہی میچ کو روک دیا گیا اور محمد حفیظ تیزی سے ڈریسنگ روم کی طرف دوڑے ۔ حالانکہ اس وقت تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہوا ۔ شائقین بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ، مگر اس کے بعد پتہ چلا کہ وہ ٹوائلٹ کیلئے دوڑے تھے ۔



دراصل اس دوران پیشاور کے وہاب ریاض ، امام الحق اور شیعب ملک آپس میں بات کررہے تھے ، جب اسپائر کیمرہ کو ان پر روکا گیا گیا اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ان سے بات کرنی شروع کی تو اس بات چیت کے دوران امام نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بلے بازی کررہے حفیظ انہیں پچھلی دو اوورس سے کہہ رہے تھے کہ انہیں جلد سے جلد واش روم جانا ہے ۔

ان کے اس انکشاف کے بعد وہاں موجود دیگر دو کھلاڑی اور رمیز راجہ بھی حیران رہ گئے ۔ حالانکہ اس کے بعد حفیظ کے واپس آنے کے بعد میچ کو پھر سے شروع کیا گیا اور پھر انہوں نے ناٹ آوٹ 74 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو پانچ وکٹ سے جیت دلادی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 15, 2020 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading