ہوم » نیوز » اسپورٹس

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کے بولڈ انداز پر فدا تھے عمران خان ، مگر پروان چڑھنے کے بعد اس ایک وجہ سے بجھ گئی پیار کی شمع

ہندوستان میں جہاں زینت کا جادو سر چڑھ کر بول رہاتھا ، وہیں یہ وہ دور بھی تھا جب سرحد پار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قسمت بھی بدل رہی تھی ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس اداکارہ کے بولڈ انداز پر فدا تھے عمران خان ، مگر پروان چڑھنے کے بعد اس ایک وجہ سے بجھ گئی پیار کی شمع
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو ۔

زینت امان بالی ووڈ کا وہ نام ہے ، جس نے اپنے بولڈ انداز سے فلمی دنیا میں آگ لگا دی ۔ 80 کی دہائی میں وہ آئیں اور بڑے پردے پر چھا گئیں ۔ زینت خوبصورت تھیں اور کافی پرکشش بھی ، اس لئے انہیں بالی ووڈ کی حسینہ بننے میں زیادہ وقت نہیں لگا ، جس کا ہرکوئی خواب دیکھنے لگا ۔ زینت نے لاس اینجلس میں تعلیم حاصل کی تھی ۔ ان کے والد مسلم اور والدہ اینگلو انڈین تھیں ۔

ہندوستان میں جہاں زینت کا جادو سر چڑھ کر بول رہاتھا ، وہیں یہ وہ دور بھی تھا جب سرحد پار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قسمت بھی بدل رہی تھی ۔ پاکستانی ٹیم کو عمران خان کی شکل میں نیا کپتان ملا ۔ جاذب نظر عمران خان لڑکیوں میں کافی مقبول تھے ۔ یا یوں کہیں کہ دیوانگی کی حد تک لڑکیاں ان پر مرتی تھیں ۔ خود عمران کی شبیہ بھی پلے بوائے جیسی ہی تھی ۔ کرکٹ کھیلنے کیلئے ہندوستان کا دورہ کرنے کے دوران ایک ملاقات میں عمران اور زینت ایک دوسرے کے روبرو ہوئے اور یہیں سے ایک ادھوی محبت کی کہانی شروع ہوگئی ۔


عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب میں زینت امان کا نام لئے بغیر ان کی اور عمران خان کی محبت کی کہانی کے بارے میں لکھا ہے ۔ کتاب کے مطابق ممبئی کی پارٹیوں میں ملنا رفتہ رفتہ پیار میں بدل گیا ۔ عمران کو زینت کا بولڈ انداز پسند تھا ۔ صرف ہندوستان ہی نہیں پاکستانی میڈیا میں بھی اس رشتہ کو لے کر کافی بحث ہورہی تھی ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ زینت اور عمران کی کئی ملاقاتیں لندن میں ہوئیں ۔ یہ وہی دور تھا جب عمران نے کئی ہندوستانی برانڈس کے ساتھ اشتہارات کا قرار کیا تھا ۔ وہ اکثر اشتہارات کی شوٹنگ کیلئے ہندوستان بھی آتے تھے ۔




ہندوستان دورہ پر جب بھی پاکستان کی ٹیم آتی تھی ، تو کھلاڑی عمران خان کی ٹانگ کھینچائی کرتے تھے ۔ جب عمران بالنگ یا بلے بازی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تھے ، تو ڈریسنگ روم میں انہیں کی ٹیم چٹکی لینے لگتی تھی کہ گزشتہ شام وہ زینت کے ساتھ رہے ہوں گے اور اس لئے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اس دور میں پاکستانی ٹیم جہاں کھیلنے گئی ، اس میں زیادہ تر مقامات پر زینت بھی نظر آئیں ۔ انہیں اکثر عمران کے ساتھ دیکھا جاتا تھا ۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کو یہ جوڑا کافی پسند تھا ۔ ان کے بارے میں جو بھی خبریں شائع ہوتی تھیں ، لوگ دلچسپی سے پڑھتے تھے ۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عمران نے مجھے بتایا کہ ان کی اور بالی ووڈ اداکارہ کے معاشقہ کی خبریں سچ تھیں ۔ حالانکہ عمران کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ وہیں زینت امان شادی کرکے گھر بسانا چاہتی تھیں ۔ یہی بات دونوں کے دور ہونے کی وجہ بنی ۔ کتاب میں ریحام نے لکھا کہ جب میں نے ان سے شادی کے بار میں پوچھا تو وہ مسکرائے اور بتایا کہ کیسے ایک پاکستانی نیوز پیپر کے آفس سے ان کی ماں کے پاس فونا آیا ۔ تاکہ بالی ووڈ اداکارہ سے عمران خان کی شادی کی گردش کررہی خبروں کی تصدیق کی جاسکے ۔ عمران کی ماں نے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا بیٹا کبھی کسی ... سے شادی نہیں کرے گا اور یہ کہتے ہوئے انہوں نے فون رکھ دیا ۔

کچھ عرصہ بعد دونوں الگ ہوگئے اور زینت نے 1985 میں مظہر خان سے شادی کرلی ۔ زینت کی شادی کے بعد عمران نے جمائمہ گولڈاسمتھ سے 1995 میں شادی کرلی ۔ عمران اور جمائمہ کی شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی اور 2004 میں دونوں الگ ہوگئے ۔ اس کے بعد عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی ، لیکن ایک سال کے اندر ہی یہ شادی بھی ٹوٹ گئی ۔ اب کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے تیسری شادی بشری سے کی ہے ۔ وہیں زینت ایک مرتبہ پاکستان میں ایک پروگرام میں شامل ہوئی تھیں ۔ یہاں جب ان سے عمران خان کے ساتھ معاشقہ کی بابت سوال پوچھا گیا تو انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب ہمارے بچے بڑے ہوچکے ہیں ، اس لئے ان باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ کون کیا کہتا تھا ، کون کیا سنتا تھا ، اب یہ سب پرانی باتیں ہیں ۔
First published: Apr 25, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading