உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کو ملا بڑا ایوارڈ، نیرچ چوپڑا کے دوست کا بھی بڑھا وقار

    ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کو ملا بڑا ایوارڈ ۔ (AFP)

    ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کو ملا بڑا ایوارڈ ۔ (AFP)

    Babar Azam News: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ سے قبل بڑا اعزاز ملا ہے۔ ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ستارہ امتیاز ایوارڈ دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ سے قبل بڑا اعزاز ملا ہے۔ ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ستارہ امتیاز ایوارڈ دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈز 23 مارچ 2023 کو دئے جائیں گے۔ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو ملک کی سلامتی، عالمی امن، ملکی ثقافت کے فروغ اور عوامی زندگی کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔

      جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم واحد کھلاڑی نہیں ہیں ، جنہیں پاکستان کا سول اعزاز دیا جائے گا۔ ان کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جیولین تھرو ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر نوح بٹ کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پی سی بی کی بڑی مشکل حل،بابر اعظم نے مانی بورڈ کی بات، جانئے پورا معاملہ


      ندیم نے برمنگھم میں حال ہی میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں 90 میٹر سے زیادہ کی دوری تک جیولن پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ اسی طرح نوح بٹ نے بھی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی ویٹ لفٹنگ میں 109 کلوگرام پلس کیٹیگری میں ریکارڈ 405 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

      بتادیں کہ بابر اعظم کا بلا پچھلے کچھ عرصے سے زبردست بول رہا ہے۔ بابر نے اس سال بھی اب تک اچھی بلے بازی کی ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ بابر نے 5 ٹیسٹ میچوں میں 73 سے زائد کی اوسط سے 661 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بھی بابر اعظم رن مشین بنے ہوئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی


      بابر اعظم ورلڈ کپ سپر لیگ میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے 15 میچوں میں 6 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 1083 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے زیادہ ہے اور اوسط 83 سے اوپر ہے۔ بابر اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں دنیا کے نمبر 1 بلے باز ہیں۔ وہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

      دو ہفتے بعد پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ایشیا کپ میں اترے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف ہے۔ گزشتہ سال کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ اس وقت پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: