کامران اکمل نے بھائی کیلئے کپتان سے لگائی امید، کیا بابر اعظم سنیں گے سابق کرکٹر کی گزارش؟
کامران اکمل نے بھائی کیلئے کپتان سے لگائی امید، کیا بابر اعظم سنیں گے سابق کرکٹر کی گزارش؟ (Kamran Akmal/Instagram)
Pakistan Cricket News: پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی واپسی کیلئے گزارش کی ہے ۔ کامران کا خیال ہے کہ عمر کی مسلسل کارکردگی کے باوجود بورڈ انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔
نئی دہلی : پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی واپسی کیلئے گزارش کی ہے ۔ کامران کا خیال ہے کہ عمر کی مسلسل کارکردگی کے باوجود بورڈ انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔ عمر اکمل نے حال ہی میں ختم ہوئے پاکستان کپ اور پاکستان سپر لیگ میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس کے باوجود ان کی کارکردگی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کا انتخاب صرف کپتان کے مشورے پر کیا جاتا ہے۔ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے گزارش کرتا ہوں کہ عمر اکمل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ ڈومیسٹک لیول کے ٹورنامنٹ رمضان کرکٹ میں شرکت کے دوران مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دن کافی قریب ہیں۔ عمر جیسے کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ سلیکشن کمیٹی، عملے اور کپتان پر منحصر ہے کہ وہ عمر کی صلاحیت کو پہچانیں اور انہیں ٹیم میں شامل کریں۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انتخاب کپتان کے مشورے پر کیا جاتا ہے۔ ضروری ہے کہ عمر کو ایک موقع دیا جائے۔ اگر کارکردگی کی بنیاد پر عماد وسیم کی واپسی ہوسکتی ہے، تو عمر کو بھی موقع دیا جانا چاہئے۔
32 سالہ عمر اکمل بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک کل 221 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 219 اننگز میں ان کے بلے سے 5887 رنز نکلے ہیں۔ عمر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 1003، ون ڈے میں 3194 اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1690 رنز ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔