ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے دی درخواست ، پاکستان کو لے کر کہی یہ بڑی بات

محمد عامر (Mohammed Amir) انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے وہاں کی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔

  • Share this:
محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے دی درخواست ، پاکستان کو لے کر کہی یہ بڑی بات
محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے دی درخواست ، پاکستان کو لے کر کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : محمد عامر ، انسٹاگرام ۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد عامر نے پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا ذہن بنالیا ہے ۔ محمد عامر نے جمعرات کو انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی ۔ محمد عامر کو اگر انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے ، تو ان کیلئے کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے ۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔


بتادیں کہ محمد عامر نے جب سے ریٹائرمنٹ لیا ہے ، وہ کنبہ کے ساتھ انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں ہندوستانی کرکت کی تعریف کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کرکٹ سلیکٹرس کی پالیسیوں پر جم کر سوالات کھڑے کئے ۔


پاک پیشن ڈاٹ کام کو دئے ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو انتہائی کم تجربہ پر ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا جارہا ہے ۔ عامر نے کہا کہ پاکستانی سلیکٹرس کو دوسری مضبوط ٹیموں سے کچھ سیکھنا چاہئے ۔ عامر نے کہا کہ ہندوستان ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو دیکھئے ، وہ کس طرح کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں لارہے ہیں ۔ ان کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ وہ اس لئے کیونکہ انہوں نے جونیئر اور گھریلو سطح پر کافی کرکٹ کھیلی ہے ۔ جب ان کا سلیکشن ہوتا ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں ، جو کچھ انہوں نے گھریلو کرکٹ سے سیکھا ہوتا ہے ان کا مظاہرہ وہ بین الاقوامی سطح پر کرتے ہیں ۔


عامر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت یہ ہورہا ہے کہ کھلاڑی سوچ رہے ہیں کہ وہ قومی کوچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے سیکھیں گے ۔ عامر نے کہا کہ آپ ہندوستان کیلئے ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو اور کرونال پانڈیا کو دیکھئے ، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بالکل تیار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے جب ڈیبیو کیا تو لگا ہی نہیں انہیں ٹیم کو کوچ سے زیادہ مدد کی ضروت ہے ۔ انہوں نے کافی وقت تک گھریلو کرکت کھیلی ہے اور آئی پی ایل کے آنے سے انہیں کافی مدد ملی ہے ۔

بتادیں کہ محمد عامر کو اگر انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ آئی پی ایل میں کھیل پائیں گے ، کیونکہ پھر وہ پاکستانی شہری نہیں رہیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 08:17 PM IST