உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی گیند باز محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرکے چونکایا، کیا مصباح اور یونس ہیں وجہ؟

    پاکستانی گیند باز محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرکے چونکایا، کیا مصباح اور یونس ہیں وجہ؟ ۔ (Mohammad Amir/Twitter)

    پاکستانی گیند باز محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرکے چونکایا، کیا مصباح اور یونس ہیں وجہ؟ ۔ (Mohammad Amir/Twitter)

    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر (Mohammad Amir) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے ساتھ تنازع کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلہ کو واپس لے لیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے ساتھ تنازع کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلہ کو واپس لے لیا ہے ۔ عامر نے یہ اعلان پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے استعفی کے بعد کیا ۔ عامر کے ان دونوں سے اختلافات تھے ۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کے بعد مصباح اور یونس نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے ۔

      ڈیلی پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کے استعفیٰ کے بعد عامر نے ایک میڈیا ہاؤس کو بتایا کہ وہ ٹیم کے لیے دستیاب ہیں ۔ اس سال جنوری میں بائیں ہاتھ کے اس گیند باز نے اعلان کیا تھا کہ اگر کوئی نیا انتظام ہوتا ہے تو وہ خود کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب کرائیں گے ۔ عامر نے ٹوئٹر پر لکھا تھا : میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ انتظام ختم ہو جائے گا۔  اس کے ساتھ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ صرف اپنی کہانی بیچنے کے لیے فرضی خبریں نہ چلائیں۔

      اس سے قبل دسمبر میں ایک انٹرویو میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اعلان کیا تھا کہ وہ چیف کوچ مصباح الحق اور گیند بازی کوچ وقار یونس سمیت اعلی انتظامیہ سے اختلافات کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کیا تھا کہ وہ عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے دستیاب نہیں مانا جائے گا۔

      دوسری جانب مصباح الحق اور وقار یونس نے عامر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عامر کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کارکردگی کی بنیاد پر آرام دیا گیا تھا ۔

      بتا دیں کہ محمد عامر نے 28 سال کی عمر میں ہی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ، جس کے بعد سابق لیجنڈوں نے ان کے فیصلہ کی کافی تنقید کی تھی ۔ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ انہوں نے فرنچائزی کرکٹ کھیلنے کیلئے ایسا کیا ، لیکن کچھ عرصے بعد اس بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنے ریٹائرمنٹ کی اصل وجہ بتا دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: