உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    26 اننگز میں ایک سنچری.... 12 نصف سنچریاں ، محمد رضوان سال کے بہترین T20 کرکٹر منتخب

    26 اننگز میں ایک سنچری.... 12 نصف سنچریاں ، محمد رضوان سال کے بہترین T20 کرکٹر منتخب (Instagram)

    26 اننگز میں ایک سنچری.... 12 نصف سنچریاں ، محمد رضوان سال کے بہترین T20 کرکٹر منتخب (Instagram)

    پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کو سال کا بہترین مینز ٹی ٹوینٹی کرکٹر (ICC Men’s T20I Cricketer of the Year) قرار دیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کو سال کا بہترین مینز ٹی ٹوینٹی کرکٹر  (ICC Men’s T20I Cricketer of the Year) قرار دیا گیا ہے ۔ رضوان نے سال 2021 میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بلے سے دھوم مچائی تھی ۔ انہوں نے گزشتہ سال 26 اننگز میں 73.66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے تھے ۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں بنائیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی میں 22 کیچ اور 2 اسٹمپنگ بھی کی تھی ۔

      انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسی ہفتہ بدھ کو مردوں کی ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ایئر  (ICC Men’s T20I Team of the Year) کا اعلان کیا تھا ، جس میں بابر اعظم کو کپتان اور محمد رضوان کو وکٹ کیپر کے طور پر جگہ ملی تھی ۔ اس ٹیم میں ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا ۔ گزشتہ سال رضوان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں شاندار بلے بازی کی ۔ انہوں نے 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1326 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ 119 چوکے لگائے تھے ۔

      ورلڈکپ میں بھی شاندار بلے بازی

      محمد رضوان نے متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقدہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی شاندار بلے بازی کی تھی ۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک لے جانے میں ان کا اور کپتان بابر اعظم کا اہم کردار تھا ۔ بابر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ۔ انہوں نے 6 میچوں میں 303 رنز بنائے تھے۔ جبکہ رضوان رنز بنانے کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر رہے تھے ۔ انہوں نے 6 میچوں میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 281 رنز بنائے تھے ۔

      محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ایک سال میں 1000 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل جیسے لیجنڈ بھی ایک سال میں بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میں یہ ہندسہ عبور نہیں کر سکے۔ کوہلی نے 2016 میں سب سے زیادہ 641 رنز بنائے۔ گیل 500 رنز بھی نہیں بنا سکے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: