உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket News: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کوچ کو کیا معطل

    Cricket News: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کوچ کو کیا معطل

    Cricket News: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کوچ کو کیا معطل

    Cricket News: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خاتون کھلاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں اپنے قومی سطح کے ایک کوچ کو معطل کر دیا ہے۔ ایک خاتون کرکٹر نے ملتان ریجن کے کوچ پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خاتون کھلاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں اپنے قومی سطح کے ایک کوچ کو معطل کر دیا ہے۔ ایک خاتون کرکٹر نے ملتان ریجن کے کوچ ندیم اقبال پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ ندیم اپنے وقت کے مشہور تیز گیند باز تھے اور انہوں نے اسی ٹیم کے لئے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، جس کے لئے لیجنڈ تیز گیندباز وقار یونس کھیلتے تھے۔

      پی سی بی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ انہوں نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ندیم نے بورڈ کے ساتھ اپنی ملازمت کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہم کوئی مجرمانہ تفتیش نہیں کر سکتے جو پولیس کو کرنی ہے، لیکن ہماری جانچ سے پتہ چلے گا کہ کیا اس نے ہمارے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Babar نے اپنے ہی ٹیم ساتھی کہا بوڑھا، پھر اس نے کیا ایسا دھماکہ، بن گیا پلیئر آف دی میچ


      پچاس سالہ ندیم نے 80 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور وہ کبھی وقار سے بہتر گیندباز مانے جاتے تھے۔ متاثرہ خاتون کرکٹر نے پولیس کو دی گئی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ چند سال قبل پی سی بی ویمنز ٹرائل کے لئے ملتان گئی تھیں، جب ندیم وہاں موجود کئی کوچز میں سے ایک تھے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے بلے باز بنے نمبر 1 اور نمبر 2، ون ڈے کرکٹ میں مچایا کہرام


      وہیں متاثرہ نے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس نے مجھے خواتین ٹیم میں لینے اور بورڈ میں نوکری دلانے کا وعدہ کیا اور میرے قریب آگیا۔ وہ میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا اور اس کے کچھ دوست بھی اس میں شامل تھے۔ اس نے میرا ویڈیو بھی بنایا اور بعد میں مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

      یاسر شاہ پر بھی ایک لڑکی نے لگائے تھے سنگین الزام

      اس سے پہلے 2014 میں پانچ نوجوان خواتین کرکٹرز نے ملتان کے ایک نجی کرکٹ کلب کے عہدیداروں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وہیں گزشتہ سال پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر بھی ایک لڑکی کا جنسی استحصال کرنے میں اپنے دوست کی مدد اور بعد میں اس کو دھمکی دینے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ اگرچہ شکایت کنندہ نے بعد میں یاسر کے خلاف الزامات واپس لے لئے، لیکن ان کے دوست کے خلاف مقدمہ ابھی تک عدالت میں زیر التوا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: