ٹیم سے باہر، دی ہنڈریڈ میں نہیں ملا خریدار، اب 9 ہزار میں ٹورنامنٹ کھیلیں گے بابر اعظم
ٹیم سے باہر، دی ہنڈریڈ میں نہیں ملا خریدار، اب 9 ہزار میں ٹورنامنٹ کھیلیں گے بابر اعظم (AP)
Ramadan Tournament : پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ جو کہ میچ فکسنگ کے الزام میں جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ہیں۔
نئی دہلی : افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں بابر اعظم کو آرام دے کر شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ بابر جلد ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ جو کہ میچ فکسنگ کے الزام میں جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کے علاوہ شاداب خان، اسامہ میر، اعظم خان، احسان اللہ، عثمان قادر، عمر اکمل، احسان علی اور عابد علی نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہر ٹیم میں پاکستان کے 2 انٹرنیشنل کھلاڑی ہوں گے۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 30 ہزار پاکستانی روپے دئے جائیں گے، جو ہندوستانی روپے کی قدر کے حساب سے 9 ہزار روپے سے کم ہے۔ ٹورنامنٹ اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہو سکتا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس قسم کا ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ بتادیں کہ انگلینڈ کے مختصر فارمیٹ کے ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کے تیسرے سیزن کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ یہ دونوں ان سولڈ رہے۔ جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور احسان اللہ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یو اے ای میں 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی پہلی جیت ہے۔
میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 92 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔