உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket: 'اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں...' شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟

    Cricket: 'اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں...' شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟ (AFP)

    Cricket: 'اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں...' شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟ (AFP)

    رضوان اس وقت ہندوستانی بلے باز چیتشور پجارا کے ساتھ سسیکس اور ڈرہم کے درمیان کاؤنٹی ڈویژن -2 کا حصہ ہیں۔ رضوان ایک پیشہ ور وکٹ کیپر بلے باز ہیں ، لیکن انہیں کاؤنٹی کرکٹ میں گیند بازی کرتے دیکھا گیا ۔ اس پر شاہین نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ کافی مزے لئے ۔ رضوان اس وقت ہندوستانی بلے باز چیتشور پجارا کے ساتھ سسیکس اور ڈرہم کے درمیان کاؤنٹی ڈویژن -2 کا حصہ ہیں۔ رضوان ایک پیشہ ور وکٹ کیپر بلے باز ہیں ، لیکن انہیں کاؤنٹی کرکٹ میں گیند بازی کرتے دیکھا گیا ۔ اس پر شاہین نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ


      سسیکس کی جانب سے کھیلنے والے محمد رضوان نے ڈرہم کے خلاف میچ میں 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہیں پجارا نے 334 گیندوں کی اپنی اننگز میں 24 چوکوں کی مدد سے 203 رنز بنائے۔ دونوں نے ٹیم کو 538 رنز تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پجارا جہاں پانچویں نمبر پر اترے تو وہیں رضوان نے ساتویں نمبر پر بلے بازی کی۔ رضوان نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران 2 اوورز بھی پھینکے ۔ یہ میچ ڈرا رہا۔


      29 سالہ رضوان نے درمیانی رفتار سے گیند بازی کی، 2 اوور پھینکے اور صرف 5 رنز دئے۔ وہ ایک وکٹ لینے کے کافی قریب تھے ، کیونکہ ان کی گیند کو کافی اچھال ملا اور بلے باز کو کچھ اپتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ انہوں نے 12 گیندوں میں اپنی لائن اور لینتھ بھی برقرار رکھی۔ سسیکس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے بھی رضوان کی گیند بازی کا ویڈیو شیئر کیا ۔



      ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ان کے ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹویٹ کیا۔ شاہین نے لکھا : 'رضی بھائی، کیا اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں ؟ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : یہ بھی پڑھئے : رویندر جڈیجہ کو بیچ سیزن میں کیوں چھوڑی پڑی کپتانی؟ اصلی وجہ آئی سامنے



      وہیں اگر میچ کی بات کریں تو ڈرہم کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 223 رنز بنا سکی۔ لیام ٹریواسکس نے 88 رنز بنائے ۔ سسیکس کی جانب سے ایرون بیئرڈ اور ٹام کلارک نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی اسٹار چتیشور پجارا نے ایک بار پھر ڈبل سنچری بنا کر سسیکس کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا ۔ سسیکس نے 538 رنز بنانے کے بعد 315 رنز کی برتری حاصل کی۔ ڈرہم نے میچ میں زبردست واپسی کی کیونکہ دونوں اوپنرز ایلکس لیز اور شان ڈکسن نے دوسری اننگز میں سنچریاں اسکور کیں اور ڈرہم نے اپنی اننگز 364/3 پر ڈکلیئر کردی۔ آخر میں میچ برابری پر ختم ہوا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: