உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS: ایک تیر سے دو شکار، عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف کے ساتھ اپوزیشن کو بھی گھیرا، جانئے کیسے

    PAK vs AUS: ایک تیر سے دو شکار، عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف کے ساتھ اپوزیشن کو بھی گھیرا، جانئے کیسے

    PAK vs AUS: ایک تیر سے دو شکار، عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف کے ساتھ اپوزیشن کو بھی گھیرا، جانئے کیسے

    PAK vs AUS Karachi Test: بابر اعظم (Babar Azam) نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں میراتھن اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ بابر اپنی پہلی ڈبل سنچری سے 4 رنز سے چوک گئے ، لیکن 607 منٹ کی ریکارڈ بیٹنگ کرنے کے بعد ٹیم پر سے شکست کا خطرہ دور کرنے کے بعد ہی پویلین لوٹے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بابر اعظم (Babar Azam) نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ (PAK vs AUS Karachi Test) میں میراتھن اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ بابر اپنی پہلی ڈبل سنچری سے 4 رنز سے چوک گئے ، لیکن 607 منٹ کی ریکارڈ بیٹنگ کرنے کے بعد ٹیم پر سے شکست کا خطرہ دور کرنے کے بعد ہی پویلین لوٹے ۔ وہ 196 رنز بنا کر ناتھن لاین کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ بابر کا یہ اسکور چوتھی اننگز میں کسی بھی کپتان کے ذریعہ بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے ، جس کے لئے دنیا بھر کے لیجنڈ کرکٹرز بابر اعظم کی تعریف کر رہے ہیں۔ اب پاکستان کے سابق کپتان اور ملک کے وزیراعظم عمران خان  (PM Imran Khan) نے بھی بابر اعظم کی تعریف کی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کراچی کی پچ پر ہتھوڑا لے کر کیوں اترے ڈیوڈ وارنر؟ بیوی کا کچھ ایسا رہا رد عمل، دیکھئے ویڈیو


      عمران خان نے ٹویٹ کیا : 'بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف زبردست فائٹ بیک کرنے اور شاندار کپتانی اننگز کھیلنے پر مبارکباد اور باقی ٹیم کیلئے نیک خواہشات، جس طرح انہوں نے میچ میں واپسی کی۔ خاص طور پر محمد رضوان اور عبداللہ شفیق۔‘ حالانکہ عمران خود بابر کی اس میراتھن اننگز کو نہیں دیکھ سکے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس کا ذکر کیا اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم نے بنایا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ، پیچھے رہ گئے وراٹ کوہلی


      پاکستان کے وزیر اعظم نے لکھا : 'بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا۔ کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں ، جہاں میرے کھلاڑیوں کو لبھانے کیلئے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے ۔



      دراصل عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔ اب ان کے اتحادی بھی ایک ایک کرکے کنارہ کرتے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے عمران نے حال ہی میں کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اس وہم میں ہیں کہ لوگ ان کی کرپشن بھول گئے ہیں ، لیکن وہ غلط ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورا ملک کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دینے کی بجائے ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 506 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی ۔ ٹیم کی دو وکٹیں 21 رنز کے اسکور پر گر گئی تھیں ۔ لیکن بابر اعظم اور عبد اللہ شفیق نے تیسری وکٹ کیلئے 228 رنز جوڑ کر ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ دونوں نے تین سیشن تک بیٹنگ کی۔ شفیق 96 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیکن بابر ایک سرے پر کھڑے رہے اور 196 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے ۔ انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 115 رنز کی شراکت بھی کی۔ رضوان 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: