ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو لے کر پاکستان نے دیا بڑا اپ ڈیٹ، جانئے کیا کہا؟
ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو لے کر پاکستان نے دیا بڑا اپ ڈیٹ، جانئے کیا کہا؟ (Photo- Afridi Twitter page)
T20 World Cup: پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی چوٹ سے صحت یاب ہو کر واپسی کریں گے اور وارم اپ میچز سے پہلے آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
نئی دہلی : پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی چوٹ سے صحت یاب ہو کر واپسی کریں گے اور وارم اپ میچز سے پہلے آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی نگرانی میں اپنے بحالی پروگرام سے گزرنے کے بعد شاہین آفریدی آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ وہ 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچوں کے لئے دستیاب رہیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل ہونے اور مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ کرکٹ اور جس ٹیم سے میں محبت کرتا ہوں، اس سے دور رہنا میرے لئے ایک مشکل دور رہا ہے اور اس دوران کئی دلچسپ میچوں کا حصہ نہیں بن سکا ۔
تیز گیند باز نے کہا کہ میں گزشتہ 10 دنوں سے مکمل رن اپ اور رفتار کے ساتھ 6 سے 8 اوورز کی کسی پریشانی کے بغیر گیند بازی کر رہا ہوں، جبکہ میں نے نیٹ میں گیند بازی اور بلے بازی کا لطف اٹھایا ہے، کچھ بھی ورلڈ کپ کے میچ کے ماحول کی جگہ نہیں لے سکتا ہے اور میں اس میں شامل رہنے کا انتظار نہیں کر سکتا ۔
دونوں پریکٹس میچوں کے دوران ٹیم انتظامیہ شاہین کی میچ فٹنس کا جائزہ لے گی۔ شاہین آفریدی دائیں گھٹنے کی چوٹ میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل بحالی کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے، جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔