افغانستان کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد پاکستانی کپتان شاداب خان کا حیران کن بیان، کہی یہ بات

افغانستان کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد پاکستانی کپتان شاداب خان کا حیران کن بیان، کہی یہ بات  (Instagram)

افغانستان کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد پاکستانی کپتان شاداب خان کا حیران کن بیان، کہی یہ بات (Instagram)

Shadab Khan on Babar Azam- Mohammad Rizwan: شکست کے بعد شاداب خان نے کہا کہ اب بابر اعظم اور محمد رضوان کو ان کے ملک میں لوگ اور میڈیا زیادہ عزت دیں گے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ وہ افغانستان کے خلاف لگاتار دو ٹی ٹوینٹی میچ ہار چکی ہے۔ یہی نہیں شاداب خان کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم 3 میچوں کی سیریز بھی گنوا چکی ہے۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیریز ہارنے کے بعد شاداب کے بیان پر بھی ہر کوئی حیران ہے۔

    شکست کے بعد شاداب خان نے کہا کہ اب بابر اعظم اور محمد رضوان کو ان کے ملک میں لوگ اور میڈیا زیادہ عزت دیں گے ۔ شاداب نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم لوگ اپنے کھلاڑیوں کی تنقید کرتے ہیں۔ جب بابر اعظم یا محمد رضوان کارکردگی نہیں کررہے تھے یا کرتے بھی ہیں تو ہم سبھی ان کے اسٹرائیک ریٹ کو لے کر سوال اٹھاتے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں ہے ۔ پی ایس ایل میں جو نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل رہے تھے، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع دینے کی بات ہورہی تھی ۔ کہا جارہا تھا کہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔

    کپتان شاداب خان کے مطابق میں تجربے کی حمایت میں ہوں۔ اس سے ہمارے ملک کے عوام اور میڈیا والوں کو معلوم ہوگا کہ تجربہ کتنا معنی رکھتا ہے، جس طرح بابر یا رضوان کی کارکردگی تھی، انہیں عزت نہیں ملی۔ مجھے امید ہے کہ اس سیریز کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو ہمارے ملک اور میڈیا میں مزید عزت ملے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو موجودہ سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ اس میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک ہار، گنوائی ٹی ٹوینٹی سیریز، پاک ٹیم میں مچا ہنگامہ!


    یہ بھی پڑھئے: شعیب اختر نے پاکستان کے جلے پر چھڑکا نمک، افغانستان کی جیت پر کہہ ڈالی اتنی بڑی بات



    دونوں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ پیر (27 مارچ) کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔ پاکستان کی ٹیم یہ میچ جیت کر ساکھ بچانا چاہے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: