شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کو سنایا فرمان، کہا: ....میں تمہارے منہ سے یہ لفظ دوبارہ نہ سنوں
شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کو سنایا فرمان، کہا: ....میں تمہارے منہ سے یہ لفظ دوبارہ نہ سنوں (Cricket Pakistan Twitter)
Shahid Afridi And Shaheen Shah Afridi: پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز شاہین آفریدی کا شمار آج ک بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے ۔ پچھلے دنوں ان کی شادی پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی ۔ اس درمیان شاہد آفریدی نے داماد شاہن آفریدی کو ایک بات دو ٹوک الفاظ میں بتادی ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز شاہین آفریدی کا شمار آج ک بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے ۔ پچھلے دنوں ان کی شادی پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی ۔ اس درمیان شاہد آفریدی نے داماد شاہن آفریدی کو ایک بات دو ٹوک الفاظ میں بتادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سسر مت کہنا ۔ میں تمہارے منہ سے یہ لفظ دوبارہ نہ سنوں ۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا خطاب جیتا تھا ۔ فائنل میں ایشین لائنز نے انڈیا مہاراجہ کو نو رنز سے ہرادیا تھا ۔
سما ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد انجوائے منٹ ختم ہوجاتا ہے ۔ بالکل نہیں ہوتا ۔ آپ اور زیادہ لائف کو انجوائے کرتے ہو اور جب بچے ہوجاتے ہیں تو آپ لائف کو مزید انجوائے کرتے ہو ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کیلئے پاکستان سپر لیگ کا خطاب جیتا، اگلے دن میں نے قطر میں لیجنڈز لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ۔ شاہین آفریدی نے انکشاف کیا کہ پانچ سال پہلے جب انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی کے خلاف گیند بازی کی تھی تو وہ ان کیلئے کتنا خاص تھا۔ شاہین نے بتایا کہ وہ میرے آئیڈیل ہیں ۔ وہ میرے لئے انسپائریشن ہیں ۔ میں نے ان کی بلے بازی کا لطف اٹھایا ہے ، جب وہ آوٹ ہوتے تھے تو میں ٹی وی بند کردیتا تھا ۔ وہ میرے ہیرو ہیں اور وہ میرے دوست کی طرح بھی ہیں ۔ وہیں سسر شاہد آفریدی داماد شاہین آفریدی کی پختگی سے کافی خوش نظر آئے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی اور بیٹی کا دوست رہا ہوں ۔ شاہین میرے بیٹے اور دوست کی طرح ہیں ۔ وہ بہت اچھا لڑکا ہے اور اس نے اپنی کپتانی سے مجھے چونکا دیا ہے ۔ اتنی کم عمر میں اس میں پختگی دیکھنا بہت اچھا ہے۔
وہیں شاہین آفریدی نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ان کے کنبہ کا حصہ بنوں گا ۔ جب میں نے ان کے خلاف کھیلا تو یہ میرے کلئے خواب کے سچ ہونے جیسا تھا ۔ میں نے ان کی وکٹ بھی لی ۔ اس درمیان شاہد نے ٹوکتے ہوئے کہا پہلے میں نے تمہیں چھکا مارا ۔ پوری کہانی بتاو ۔
پھر شاہین نے کہا کہ یہ برینڈن میک کولم کی غلطی تھی ۔ انہوں نے مجھے دھیمی گیند ڈالنے کیلئے کہا ۔ آفریدی نے مزے لیتے ہوئے کہا کہ بہانے مت بناو ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔