ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کو ہندوستان کے فینس نے کیا کال ، کسی کو بکرے کھانے کی دی نصیحت تو کسی کو کہا : انگریز کا بچہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر انسٹاگرام پر لائیو سیشن کا اہتمام کیا ، جس میں انہوں نے لائیو کالس پر اپنے مداحوں سے بھی بات چیت کی ۔

  • Share this:
شاہد آفریدی کو ہندوستان کے فینس نے کیا کال ، کسی کو بکرے کھانے کی دی نصیحت تو کسی کو کہا : انگریز کا بچہ
شاہد آفریدی کو ہندوستان کے فینس نے کیا کال ، کسی کو بکرے کھانے کی دی نصیحت تو کسی کو کہا : انگریز کا بچہ ۔ (Instagram)

نئی دہلی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر انسٹاگرام پر لائیو سیشن کا اہتمام کیا ، جس میں انہوں نے لائیو کالس پر اپنے مداحوں سے بھی بات چیت کی ، جس میں بیشتر ہندوستانیوں کے فون لگے ، جس میں ایک نے راجستھان تو دوسرے نے کشمیر سے فون کیا اور ان سے بات کی ۔ آفریدی نے سب کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔


گفتگو کا ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔ آفریدی نے انسٹاگرام پر جو پہلا کال لیا ، اس میں ایک لڑکے نے انہیں عید کی مبارکباد دی ۔ آفریدی نے لڑکے سے کہا کہ قربانی کے بعد ان لوگوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے جو غریب ہیں اور قربانی سے قاصر ہیں ۔ اس لڑکے نے بھی آفریدی کی بات تسلیم کی ۔ اس کے بعد ایک اور لڑکے کا فون آیا جو راجستھان کا تھا ۔ درمیان میں آفریدی اپنے مداحوں سے بھی گفتگو کر رہے تھے ۔


راجستھان کے لڑکے نے بتایا کہ وہ ہندوستان سے بول رہا ہے ۔ اس کے بعد آفریدی کہتے ہیں کہ آپ کو عید مبارک ہو ۔ لڑکا مزید بتاتا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کا بہت بڑا فین ہے ، جس پر آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ اتنے چھوٹے ہیں اور آپ بڑا فین کہہ رہے ہیں ۔ شاہد آفریدی پوچھتے ہیں کہ آپ ہندوستان میں کہاں رہتے ہیں ، جس پر وہ لڑکا کہتا ہے کہ وہ راجستھان کا ہے ۔ وہ عید مبارک بھی کہتا ہے ۔ آفریدی مزید کہتے ہیں کہ ہندوستان ایک بہت اچھی جگہ ہے ۔ جیسے ہی وہ لڑکا انگریزی میں سیم ٹو یو کہتا ہے تو آفریدی پہلے اس کو جواب دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہاں ہاں ، انگریز کے بچے ۔ اس بارے میں پھر بات ہوگی ، انشا اللہ ۔


اس کے بعد وہ کشمیر کے ایک لڑکے کا فون لیتے ہیں ۔ وہ بتاتا ہے کہ وہ کشمیر کا رہنے والا ہے۔ آفریدی اس کو بھی عید مبارک دیتے ہیں ۔ آفریدی بتاتے ہیں کہ جب وہ کے پی ایل شروع کریں گے تو وہ بھی کشمیر جائیں گے ۔ اس کال میں اس لڑکے کی والدہ بھی نظر آتی ہیں ۔ آفریدی کہتے ہیں دیکھئے آپ مجھے کال نہیں کررہی تھیں ، میں نے خود آپ کو کال کی ہے ۔ آفریدی ایک اور لڑکے سے بات کرتے ہیں ، جو ہندوستان کا ہی رہنے والا ہے ۔ لڑکا بتاتا ہے کہ وہ تیز گیند بازی کرتا ہے ، تب آفریدی اس کو بکرے اور گوشت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 22, 2021 10:30 PM IST