ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نے کشمیر کا نام لے کر پوری دنیا پر کسا طنز ، لوگوں نے جم کر لگادی کلاس

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کے اس ٹویٹ پر فینس بری طرح بھڑک گئے ۔ کئی ہندوستانی مداحوں نے شعیب اختر کو دھمکی تک دے ڈالی ۔

  • Share this:
شعیب اختر نے کشمیر کا نام لے کر پوری دنیا پر کسا طنز ، لوگوں نے جم کر لگادی کلاس
شعیب اختر نے کشمیر کا نام لے کر پوری دنیا پر کسا طنز ، لوگوں نے جم کر لگادی کلاس

دنیا کے سب سے تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) اکثر اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اکثر وہ کوئی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جس پر ہنگامہ شروع ہوجاتا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سابق کرکٹر نے ایسی ہی ایک حرکت کردی ہے ۔ شعیب اختر نے کشمیر (Kashmir) کا نام لے کر پوری دنیا پر طنز کسا ہے ۔


شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ پیاری دنیا لاک ڈاون ( بند ) کیسا ہے ... کشمیر ؟ ۔ اپنی اس بات سے شعیب نے دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جیسا کشمیر میں بند ہوتا ہے ویسا ہی اب پوری دنیا میں ہورہا ہے ۔ بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کئی سروسیز معطل ہوچکی ہیں ۔ یہاں تک کہ کئی ممالک نے غیر ملکی لوگوں کے آنے پر بھی روک لگادی ہے ۔ ایک طرح سے سب کچھ ٹھپ پڑ گیا ہے ، اس لئے شعیب اختر نے اس کا کشمیر بند سے موازنہ کردیا ۔




شعیب اختر کے اس ٹویٹ پر فینس بری طرح بھڑک گئے ۔ کئی ہندوستانی مداحوں نے شعیب اختر کو دھمکی تک دے ڈالی ۔ فینس نے کہا کہ وہ اب شعیب اختر کے یوٹیوب چینل کو فالو نہیں کریں گے ۔ کئی مداحوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کشمیر مسئلہ کے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں ۔ ویسے صرف شعیب اختر ہی نہیں وہاں کے وزرا بھی ایسے ہی بیانات دے رہے ہیں ۔ کورونا وائرس پر سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنسن میں بھی پاکستان کے وزیر نے کشمیر کا راگ الاپا تھا ۔ پاکستان کے وزیر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے مسئلہ پر ہوئی ویڈیو کانفرنس میں کشمیر کا معاملہ اٹھایا ، جس کے بعد ان کی دنیا بھر میں فضیحت ہوگئی ۔ اب شعیب اختر نے بھی یہی بات کہی ہے ۔
First published: Mar 16, 2020 06:31 PM IST