உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!

    IND vs PAK: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ! (AP)

    IND vs PAK: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ! (AP)

    IND vs PAK Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اتوار کو کھیلا جارہا ہے ۔ ایشیا کپ کے اس میچ میں ہاردک پانڈیا کا شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ ایک طرح سے انہوں نے اکیلے ہی پاکستانی بلے بازوں کی پول کھول دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Chennai | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اتوار کو کھیلا جارہا ہے ۔ ایشیا کپ کے اس میچ میں ہاردک پانڈیا کا شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ ایک طرح سے انہوں نے اکیلے ہی پاکستانی بلے بازوں کی پول کھول دی۔ یہ ہاردک پانڈیا کے کھیل کا ہی کمال تھا کہ پاکستان 150 رنز بھی نہیں بنا سکا۔ پانڈیا نے اس میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں، لیکن وکٹوں کی تعداد سے زیادہ اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی گیند بازی حکمت عملی سے مخالف بلے بازوں کو گھٹنوں پر لادیا ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہاردک نے پاکستان کے خلاف جو حکمت عملی اپنائی تھی، اب دوسری ٹیمیں بھی اپنائیں ۔

      ہاردک پانڈیا نے اپنا پہلا شکار افتخار احمد کو بنایا۔ ہاردک کی گیند شارٹ پچ تھی اور افتخار نے اسے ہک کرنے کی ناکام کوشش کی۔ افتخار کی کوشش کا نتیجہ یہ نکلا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے گلوز میں چلی گئی۔ اس کے ساتھ پانڈیا نے افتخار اور محمد رضوان کی خطرناک جوڑی کو توڑ دیا۔ اس جوڑی نے 45 رنز کی شراکت داری کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فخر زمان پر سوشل میڈیا پر ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام


      ہاردک نے افتخار کے بعد محمد رضوان کو بھی اپنا شکار بنایا۔ ہاردک کی یہ گیند آف اسٹمپ کی لائن پر اوپر اٹھتی ہوئی جا رہی تھی۔ رضوان اس گیند کو ٹھیک سے نہیں سمجھ سکے اور صرف نام کے لیے بلا لگایا ۔ اپنے بلے کا موٹا کنارہ لیتے ہوئے گیند تھرڈ مین کی طرف گئی، جہاں آویش خان نے اسے آسانی سے کیچ کر لیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو اور پھر....


      ہاردک نے محمد رضوان کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشدل کو بھی ایک گیند کے بعد پویلین کی راہ دکھادی ۔ ان کا وکٹ لینے کا طریقہ وہی تھا، جس میں پہلے دو بلے باز آؤٹ ہوئے تھے ۔ ہاردک کی یہ گیند خوشدل کے سینے کی اونچائی پر تھی، جس پر پاکستانی بلے باز نے شاٹ کھیلا اور کوور پر رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کر لئے گئے۔

      ہاردک پانڈیا کی اس گیند بازی کو دیکھ کر کمنٹیٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی قلعی کھول دی ہے ۔ اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر نے کہا : عام طور پر ٹی 20 میچوں میں ایسی شارٹ پچ گیند بازی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ لیکن ہاردک نے اپنی گیند بازی سے پاکستانی بلے بازوں کی کمزوری اجاگر کردی ہے۔ یا پھر پاکستانی بلے باز ایسی شارٹ پچ گیند بازی کیلئے تیار نہیں تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: