ہوم » نیوز » اسپورٹس

PSL : پاکستان ٹی 20 لیگ میں ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو، انعقاد پر اٹھے سوال

پشاورزلمی کو اپنا افتتاحی میچ اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوارنٹائن میں گئے ٹیم کے سینئر کھلاڑی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی منصوبے پر بحث ہورہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2021 07:21 PM IST
  • Share this:
PSL : پاکستان ٹی 20 لیگ میں ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو، انعقاد پر اٹھے سوال
گزشتہ سیزن میں بابر اعظم نے فائنل میں شاندار اننگز کھیلی تھی ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز سے قبل کورونا وائرس سے متاثر کھلاڑی کو دس دنوں کے لئے کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جمعہ کو پشاورزلمی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر ٹیم بایو ببل سے باہر جاکر ایک شخص سے مل کر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد تین دنوں کے لئے کورنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔


پشاورزلمی کو اپنا افتتاحی میچ اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوارنٹائن میں گئے ٹیم کے سینئر کھلاڑی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی منصوبے پر بحث ہورہی ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں ، معاون عملے اور میچ کے عہدیداروں سے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا تھا ، جس کے صرف تین دنوں بعد ہی اس پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں زبردست مایوسی ہوئی ہے کہ کسی ٹیم کے دو ممبران نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور کسی ایسے شخص سے رابطے میں آکر بایو ببل پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جو اس کا حصہ نہیں تھا۔"


پی ایس ایل ۔ 6 سے وابستہ تمام کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پی سی بی اور پی ایس ایل کے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے ۔ تمام کھلاڑیوں ، ان کے ساتھی کارکنوں ، میچ آفیشلز اور کنبہ کے ممبران سے ایک بار پھر کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے، کیونکہ پی سی بی کسی کو بھی ٹورنامنٹ کی سالمیت اوراعتبار کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 20, 2021 07:21 PM IST