ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ سے انہیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی اور وہ اس طرح کے فیصلہ کی توقع ہی کررہے تھے ۔

  • Share this:
محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات
مکی آرتھر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے تیز گیند محمد عامر نے کچھ دنوں قبل صرف 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ عامر کے اس فیصلہ پر جہاں وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے پاکستان کے کچھ لیجنڈ کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی تھی ، وہیں کچھ دیگر کھلاڑیوں نے اس فیصلہ کی حمایت بھی کی ۔ اب اس سلسلہ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔


پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ سے انہیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی اور وہ اس طرح کے فیصلہ کی توقع ہی کررہے تھے ۔ ای ایس پی این کرک انفو سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمدعامر کچھ وقت سے مجھ سے اس بارے میں بات کر رہے تھے ، ٹیسٹ کیریئر سے ان کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔


ساتھ ہی ساتھ مکی آرتھر نے یہ بھی کہا کہ فکسنگ کی وجہ سے عائد ہوئی پابندی کے پانچ سال کا محمد عامر بہتر طریقہ سے استعمال کرسکتے تھے ۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میں محمد عامر کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہوں اور بحیثیت کرکٹر انہیں بہت پسند بھی کرتا ہوں ، ان کے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلہ سے مجھے مایوسی ہوئی لیکن انہوں نے یہ فیصلہ محدود اوورس کی کرکٹ کے پیش نظر کیا ہے۔


محمد عامر ۔ فائل فوٹو
محمد عامر ۔ فائل فوٹو


قابل ذکر ہے کہ محمد عامر نے پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ، جس میں انہوں نے 11 وکٹ لئے ہیں ۔ ان کی سب سے بہترین کارکردگی 44 رن دے کر چھ وکٹ ہے ۔ انہوں نے چار مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹ لئے ہیں ۔ ورلڈ کپ 2019 میں بھی انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 8 میچوں میں 17 وکٹ لئے تھے ۔ ون ڈے میں انہوں نے 59 میچوں میں 77 وکٹ لئے ہیں ۔
First published: Jul 31, 2019 02:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading