پاکستان کے اسٹار بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ سے کیا ریٹارمنٹ کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوگا آخری میچ
پاکستان کے اسٹار بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ سے کیا ریٹارمنٹ کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوگا آخری میچ (Pic- Azhar Ali Instagram)
Azhar Ali Retirement : اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2010 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ایک وقت میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے۔ لیکن کچھ عرصے سے اظہر کو اپنی خراب فارم سے پریشان دیکھا گیا۔
نئی دہلی : پاکستانی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سیریز میں مہمان ٹیم نے 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ آخری میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ادھر پاکستان کے اسٹار بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے تھے۔
اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2010 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ایک وقت میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے۔ لیکن کچھ عرصے سے اظہر کو اپنی خراب فارم سے پریشان دیکھا گیا۔ ٹیسٹ کیریئر میں وہ 3 ڈبل سنچریاں اور ایک ٹریپل سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 95 ٹیسٹ میں ان کے 7097 رنز میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں انہیں 8 سال بعد پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ پچھلی 9 اننگز کی بات کریں تو وہ صرف ایک مرتبہ نصف سنچری اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اظہر علی نے اپنے کیریئر کے بارے میں کہا کہ اعلی سطح پر اپنے ملک کیلئے کھیلنا میرے لیے اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے ۔ یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کس دن ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرنی ہے۔ لیکن گہرائی سے سوچنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے۔
اپنی فیملی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل لیکن خوبصورت سفر میں بہت سے لوگ ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں۔ میں اپنی فیملی کا خاص ذکر کرنا چاہتا ہوں، جن کی قربانیوں کے بغیر میں آج یہاں نہیں ہوتا۔ میرے والدین، اہلیہ، بہن بھائی اور بچے ہمیشہ میری طاقت رہے ہیں۔ مجھے کچھ بہترین کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے، جن کے ساتھ میرا مضبوط رشتہ ہے۔ مجھے ان لوگوں کو اپنا دوست کہہ کر اچھا لگتا ہے۔ مجھے کچھ حیرت انگیز کوچز کے ماتحت کھیلنے کا اعزاز بھی ملا ، جن کا میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔