உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی امپائر Aleem Dar کے ساتھ میچ میں خوفناک حادثہ ، سر پر لگی تیز رفتار گیند، دیکھئے ویڈیو

    پاکستانی امپائر Aleem Dar کے ساتھ میچ میں خوفناک حادثہ ، سر پر لگی تیز رفتار گیند، دیکھئے ویڈیو (pc: video screenshot)

    پاکستانی امپائر Aleem Dar کے ساتھ میچ میں خوفناک حادثہ ، سر پر لگی تیز رفتار گیند، دیکھئے ویڈیو (pc: video screenshot)

    ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ٹی 10 لیگ (Abu Dhabi T10) کے ایک میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار (Aleem Dar) کے ساتھ ایک خوفناک حادثہ ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ٹی 10 لیگ (Abu Dhabi T10) کے ایک میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار  (Aleem Dar) کے ساتھ ایک خوفناک حادثہ ہوگیا ہے ۔ حالانکہ اس حادثے میں انہیں زیادہ کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ دراصل چنئی بریوس اور ناردن واریئرس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ان کے سر پر تیز رفتار سے آتی گیند لگ گئی ۔

      اس میچ میں ناردن کے بلے باز کینار لوئس اور معین علی (Moeen Ali) دونوں نے 19 گیندوں پر 49 رن بنائے ۔ ناردن نے مقررہ اوورس میں 152 رن بنائے ۔ جواب میں چنئی 133 رن ہی بناسکی اور 19 رن سے مقابلہ گنوا دیا ۔ کینار پلیئر آف دی میچ رہے ۔ اس مقابلے میں چوکے چھکے کی بارش ہوئی ۔



      مقابلہ میں گیند بازوں کی کافی دھنائی ہوئی ، مگر اس میچ کا سب سے ڈراونا لمحہ امپائر کا زخمی ہونا رہا ۔ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے علیم ڈار زخمی ہوگئے تھے ۔ دراصل پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے فیلڈر کو پاس کرانے کے ارادے سے گیند پھینکی ۔ اسی درمیان گیند امپائر کے سر پر لگ گئی ۔

      حالانکہ 53 سال کے علیم ڈار اس وقت بچنے کیلئے بھاگ رہے تھے اور اسی وجہ سے گیند ان کے سر پر پچھلے حصے میں لگی ، مگر کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ۔ گیند باونس ہونے کے بعد انہیں لگی ۔ باونس ہونے سے گیند کی رفتار دھیمی ہوگئی تھی۔ حالانکہ پھر بھی وہ درد میں کچھ دیر نظر آئے تھے ۔ ناردن واریئرس کے فیزیو نے ان کی جانچ کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: