پاکستان کی جیت ہندوستان کیلئے خطرے کے گھنٹی، اب ہر حال میں ٹیم انڈیا کو جیتنا ہوگا اگلا میچ
پاکستان کی جیت ہندوستان کیلئے خطرے کے گھنٹی، اب ہر حال میں ٹیم انڈیا کو جیتنا ہوگا اگلا میچ (Pakistan Cricket Twitter Page)
T20 World Cup Points Table: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا موجودہ ایڈیشن انتہائی دلچسپ ہوتا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ کے سپر 12 میں ہر ٹیم نے 4-4 میچز کھیلے ہیں۔ اس کے باوجود ایک بھی ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ نہیں کٹا سکی ہے ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا موجودہ ایڈیشن انتہائی دلچسپ ہوتا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ کے سپر 12 میں ہر ٹیم نے 4-4 میچز کھیلے ہیں۔ اس کے باوجود ایک بھی ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ نہیں کٹا سکی ہے ۔ 2 نومبر کو ہندوستان کی جیت کے ساتھ سپر -12 کے گروپ 2 کی تصویر تھوڑی واضح ہو رہی تھی، لیکن 3 نومبر کو یہ پھر سے مزید دلچسپ ہوگیا۔ یہ دلچسپی پاکستان کی جیت سے پیدا ہوئی، جس نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ اب بابر اعظم کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں کھڑی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کا اگلا میچ 'کرو یا مرو' میں بدل گیا ہے ۔
فی الحال گروپ دو میں ہندوستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش 4-4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر زمبابوے (3) اور چھٹے نمبر پر ہالینڈ (2) ہے۔ سبھی ٹیموں کو ایک ایک اور گروپ میچ کھیلنا ہے۔ اس طرح گروپ کی چار ٹیمیں ہندوستان ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ آئیے اب جانتے ہیں کہ پاکستان کی جیت ہندوستان کے لئے خطرے کی گھنٹی کیوں ہے۔ دراصل جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ اب اگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ جیتتا ہے تو اس کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ ہندوستان سے بہتر ہے۔ یعنی وہ پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان سے اوپر پہنچ جائے گا ۔
اپنے آخری گروپ میچوں میں ہندوستان کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیدرلینڈس سے 6 نومبر کو ہوگا۔ اسی دن پاکستان اور بنگلہ دیش بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ سب سے پہلے جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈس کے درمیان میچ ہو گا۔ اس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش ٹکرائے گا۔ اگر جنوبی افریقہ اور پاکستان ان میچوں میں جیت جاتے ہیں، تو وہ بالترتیب 7 اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 میں جگہ بنا لیں گے۔ ایسے میں ہندوستان کو کسی بھی قیمت پر زمبابوے کو ہرانا ہوگا۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں جائے گا۔ لیکن اگر زمبابوے الٹ پھیر کردیتا ہے اور پاکستان اور جنوبی افریقہ اپنے آخری میچ جیت جاتے ہیں، تو ہندوستان کا کھیل خراب ہو سکتا ہے۔
ویسے ہندوستان کے حق میں ایک اور بات بھی ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان میچ رد ہوجاتا ہے اور پوائنٹس کی تقسیم ہوتی ہے تو یہ ٹیم انڈیا کے حق میں جائے گا۔ اس سے اس کے 7 پوائنٹس ہو جائیں گے، جہاں تک پاکستان اپنا آخری میچ جیت کر بھی نہیں پہنچ سکتا۔ لیکن کوئی ٹیم کبھی بارش پر بھروسہ کرکے نہیں بیٹھتی ہے ۔ ٹیم انڈیا بھی اپنے بازوؤں کے سہارے آگے بڑھنا چاہے گی۔ وہ زمبابوے کو ہرا کر آگے بڑھنا چاہے گی، تاکہ کسی بھی اگر اور مگر کو ختم کیا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔