ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان پر نیوکلیائی حملے کی بات کہنے والا پاکستانی کھلاڑی ہوا وراٹ کوہلی کا مرید ، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 11:34 PM IST
  • Share this:
ہندوستان پر نیوکلیائی حملے کی بات کہنے والا پاکستانی کھلاڑی ہوا وراٹ کوہلی کا مرید ، کہہ ڈالی یہ بڑی بات
ہندوستان پر نیوکلیائی حملے کی بات کہنے والا پاکستانی کھلاڑی ہوا وراٹ کوہلی کا مرید ، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے وراٹ کوہلی کو اپنا پسندیدہ ہندستانی کرکٹر بتایا ہے۔ انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر یہ بات کہی ۔ میانداد کے مطابق کوہلی نے کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اعداد و شمار اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں اور مجھے بہت زیادہ کچھ نہیں کہنا ہے۔

کوہلی نے 86 ٹیسٹ میں 7240 رنز، 248 ون ڈے میں 11867 رن جبکہ 82 ٹی -20 میں 2794 رنز بنائے ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹ میں کل 70 سنچری لگا چکے ہیں۔تاہم کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی -20 کے 4 اننگز میں 125 اور 3 ون ڈے میں 75 رنز بنائے تھے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کوہلی خراب فارم کا شکار ہیں۔ اس سے پہلے فروری 2014 سے لے کر اکتوبر 2014 کے درمیان بھی وہ تینوں فارمیٹ کی 25 اننگز میں سنچری نہیں لگا پائے تھے۔ اس میں انگلینڈ کا وہ دورہ بھی شامل ہے، جس میں وہ 5 ٹیسٹ میں صرف 134 رنز ہی بنا پائے تھے۔

حالیہ سالوں میں ہندستانی کرکٹ ٹیم نے دنیا بھر میں اپنی بہترین کارکردگی کی چھاپ چھوڑی ہےاور ٹیم انڈیا کے ناقدین بھی اب ہندوستانی کھلاڑیوں کے معترف ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کے سرکردہ بلےباز جاوید میانداد بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ٹیم انڈیا کو یہاں تک پہنچانے میں اس دوران کپتان وراٹ کوہلی، جسپريت بمراه، روہت شرما، رویندر جڈیجہ، کے ایل راہل اور محمد سمیع جیسے کھلاڑیوں نے شاندار کردار ادا کیا ہے، لیکن کپتان وراٹ کوہلی کا رول بہت ہی غیر معمولی رہا ہے۔ میانداد نے بتایا کہ موجودہ ہندستانی ٹیم میں وراٹ کوہلی ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ان کی بلے بازی کا اسٹائل انہیں بہت ہی زیادہ پسند ہے۔

میانداد نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں بہت اچھا مظاہرہ کیا۔ ایک غیر مساوی اچھال والی پچ پر وراٹ نے سنچری لگائی ۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ تیز گیند بازوں سے ڈرتا ہے یا وہ اچھال بھری پچوں پر نہیں کھیل سکتا۔ آپ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ وراٹ اسپنروں کو اچھی طرح نہیں کھیل پاتا۔ میانداد نے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شاٹ بہت کلین ہوتے ہیں ۔ انہیں بیٹنگ کرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے ۔ وہ اعلی درجے کے بلے باز ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں :-

کرکٹ کی دنیا میں کہرام ، کورونا وائرس کی زد میں آیا پاکستان نزاد یہ کھلاڑی

حاملہ بیوی کو تنہا چھوڑ کر 35 سال کی عمر میں اس کھلاڑی کو دنیا کو کہا الوداع ، کھیل دنیا غمگین
First published: Mar 21, 2020 11:20 PM IST