بابر اعظم نے لائیو میچ میں سائمن ڈول اور عامر سہیل کے درمیان کرادی 'جنگ'، پاکستان کی ہوئی فضیحت، دیکھئے ویڈیو
بابر اعظم نے لائیو میچ میں سائمن ڈول اور عامر سہیل کے درمیان کرادی 'جنگ'، پاکستان کی ہوئی فضیحت، دیکھئے ویڈیو (AFP)
PAK vs AFG: متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ افغان کھلاڑیوں نے ابتدائی 2 میچوں کو جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ سیریز میں صرف ایک میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی جم کر فضیحت ہورہی ہے۔
نئی دہلی : متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ افغان کھلاڑیوں نے ابتدائی 2 میچوں کو جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ سیریز میں صرف ایک میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی جم کر فضیحت ہورہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان نے پاکستان کو کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے۔ اس سیریز میں بابر اعظم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ان کی جگہ شاداب خان پاکستان کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم ایک میچ میں بابر کے حوالے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے لیجنڈوں کے درمیان ٹکر ہوگئی ۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران پاکستان کے سابق سلامی بلے باز عامر سہیل اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ڈول کمنٹری باکس میں موجود تھے۔ ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم کی بلے بازی پر بار بار سوالات اٹھانے والے سائمن ڈول نے اس میچ میں بھی بابر کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر کو ٹی ٹوینٹی میں اوپننگ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ دھیما رہتا ہے۔ عامر سہیل نے بابر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹرائیک ریٹ کو نہیں بلکہ اوسط کو دیکھتا ہوں۔ مجھے اسٹرائیک ریٹ کی پروا نہیں ہے۔ اگر آپ ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑیوں کی بات کریں تو کرس گیل سے لے کر اے بی ڈیویلیئرز تک ان کا اسٹرائیک ریٹ 135 سے 137 ہے، عامر سہیل کی جانب سے دئے گئے اعداد و شمار غلط تھے۔
سائمن ڈول نے فوراً جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گیل کا اسٹرائیک ریٹ 158 اور ڈی ویلیئرز کا 145 ہے۔ اس کے بعد ڈول نے سہیل سے بابر کے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں پوچھا۔ عامر سہیل نے معاملہ کو ٹالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیک نہیں کیا۔ پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ عامر سہیل بھی ٹرولرز کے نشانے پر ہیں۔
سائمن ڈول نے پاکستان سپر لیگ میں بھی بابر اعظم کی سست بلے بازی کو نشانہ بنایا تھا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 60 گیندوں پر سنچری بنائی تھی ۔ تاہم جیسن رائے کی طوفانی سنچری کی وجہ سے بابر کی ٹیم کو اس میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا تھا کہ باؤنڈری بنانے کی بجائے سنچری بنانے پر توجہ مرکوز ہے جب کہ آپ کے کئی دھماکہ خیز بلے باز ابھی آنے باقی ہیں۔ سنچری بنانی بہت اچھی چیز ہے۔ اعدادوشمار بنانا بھی اچھی بات ہے، لیکن ٹیم سب سے پہلے آنی چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔