شعیب اختر نے کہا : اس لئے اللہ نے ایک پٹھان کو دوسرے سے چھکا مرواکر ذلیل کیا، جانئے پورا معاملہ
شعیب اختر نے کہا : اس لئے اللہ نے ایک پٹھان کو دوسرے سے چھکا مرواکر ذلیل کیا، جانئے پورا معاملہ (Screengrab)
Pakistan vs Afghanistan: پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے فینس تماشائی گیلری میں بھی آپس میں الجھتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھیٹی لگادی ۔
نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کا 10واں میچ بدھ کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم کو آخری اوور میں صرف ایک وکٹ سے سنسنی خیز جیت ملی ۔ گرین ٹیم کو آخری دو اوورز میں 21 رنز درکار تھے اور ٹیم کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ آصف علی کریز پر صرف ایک امید تھے۔ تاہم وہ 19ویں اوور میں ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے ۔
آصف علی کے آؤٹ ہوتے ہی ایسا لگ رہا تھا کہ افغان ٹیم اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے جا رہی ہے۔ لیکن لوئر آرڈر میں بلے بازی کے لئے آنے والے نسیم شاہ نے فضل الحق فاروقی کی پہلی دو گیندوں پر دو آسمانی چھکے لگا کر پاکستانی ٹیم کو ایک وکٹ سے سنسنی خیز جیت دلائی۔ افغانستان کے خلاف اس جیت کے بعد پاکستانی کیمپ میں جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی افغان کھلاڑیوں کے چہروں پر بھی مایوسی چھا گئی ۔
Afghan players put right back into their place by 19 year old kid Naseem Shah. Unforgettable match against people we have loved & supported always.
Lekin bat tamizi aur arrogance nay un no foran neecha dikhaya.
پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے فینس تماشائی گیلری میں بھی آپس میں الجھتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے کہا ہے کہ 'نسیم شاہ... ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھیٹی لگادی ۔ بحیثیت قوم ہم افغانستان سے محبت کرتے ہیں اور حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ برے وقت میں ان کا ساتھ دیا ہے ۔
پاکستان کے سابق تیز گیند باز کا مزید کہنا تھا کہ 'لیکن یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد دھکا بھی مارتے ہو اور بدتمیزی بھی کرتے ہو۔ اس کے بعد دوسرا آدمی بھی آکر آصف کو دھکا مارتا ہے۔ آپ کرکٹ کھیلو، جوش دکھاؤ لیکن بدتمیزی نہیں کرو یار، آپ مار رہے ہو اور گالیاں نکال رہے ہو۔ ٹھیک ہے آپ گالیاں نکالو ، جو دل میں آئے کرو، لیکن یہ بدتمیزی برداشت نہیں ہوگی ، اس لئے اللہ نے آپ کو سزا دی اور ایک پٹھان کو دوسرے پٹھان سے چھکا مروا کر ذلیل کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔