اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs AUS : ڈیوڈ وارنر روکتے ہی رہ گئے اور اسٹمپ اکھڑ کر دور جا گرا، شاہین شاہ آفریدی کی اس گیند کو بار بار دیکھنا چاہیں گے آپ، دیکھئے ویڈیو

    Pakistan vs Australia 3rd Test: آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (David Warner) نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ  (PAK vs AUS 3rd Test)  میں شاندار نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے ٹیم کی دوسری اننگز میں 51 رنز بنائے اور عثمان خواجہ کے ساتھ 96 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (David Warner) نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ  (PAK vs AUS 3rd Test)  میں شاندار نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے ٹیم کی دوسری اننگز میں 51 رنز بنائے اور عثمان خواجہ کے ساتھ 96 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی۔ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) نے یہ شراکت داری توڑی ۔ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی ۔

      آسٹریلیا نے چوتھے دن کا آغاز بغیر کوئی وکٹ کھوئے ٹیم کے اسکور 11 رنز سے کیا۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے پاکستانی گیند بازوں کو نشانہ بنایا اور 96 رنز کی بہترین شراکت داری کی ۔ دونوں کریز پر اچھی طرح سے جم چکے تھے ، لیکن شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے 29ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر وارنر کو بولڈ کر دیا ۔

      وارنر نے اندر آتی اس گیند کو ڈیفینڈ کرنے کی کوشش کی ۔ وہ گیند کو بلے سے روکتے رہ گئے ، لیکن ان سوئنگ ہوتےہوئے آف اسٹمپ اکھڑ گیا اور دور جاکر گرا۔ اس کا ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے، جس کو دیکھ کر شاہین کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ وارنر نے 91 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، یہ طوفانی گیند باز ہوا باہر

      خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کے اس تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے ، جس میں اوپنر عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز 268 رنز پر سمٹ گئی۔ پیٹ کمنز نے 5 اور اسٹارک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: