உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS: پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو

    PAK vs AUS: پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو (AFP)

    PAK vs AUS: پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو (AFP)

    Pakistan vs Australia 3rd Test: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے آخری سیشن میں شاندار کم بیک کیا۔ کنگارو ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کو 268 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلیا نے صرف 20 رنز کے اندر پاکستان کی 7 وکٹیں لیں۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے آخری سیشن میں شاندار کم بیک کیا۔ کنگارو ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کو 268 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلیا نے صرف 20 رنز کے اندر پاکستان کی 7 وکٹیں لیں۔ اس طرح کنگارو ٹیم کو اپنی پہلی اننگز کی بنیاد پر 123 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11 رنز بنا لئے تھے۔ پیٹ کمنز نے میزبان ٹیم کو اتنے کم رنز پر روکنے میں اہم  کردار ادا کیا۔ انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کنگارو کپتان نے ایک حیران کن کیچ بھی پکڑا ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ڈیوڈ وارنر روکتے ہی رہ گئے اور اسٹمپ اکھڑ کر دور جا گرا، شاہین شاہ آفریدی کی اس گیند کو بار بار دیکھنا چاہیں گے آپ، دیکھئے ویڈیو


      تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے شاندار بیٹنگ کی۔ دوسرے دن کے ناٹ آوٹ بلے بازوں اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے 80 رنز جوڑے۔ ناتھن لاین نے شفیق کو 81 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے کیلئے آئے بابر اعظم اور اظہر علی نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے تقریباً 15 اوورز تک بلے بازی کی۔


      یہ پاکستان کی اننگز کا 87 واں اوور تھا ، جس کو آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پھینکا ۔ اسٹرائیک پر موجود اظہر علی نے اس اوور کی چوتھی گیند واپس گیند باز کی جانب کھیلی۔ تاہم وہ بلے پر قابو نہیں رکھ سکے اور گیند کچھ دیر کیلئے ہوا میں رہی۔ اسی دوران پیٹ کمنز نے خود کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک حیران کن کیچ پکڑ لیا ۔ جب کمنز نے کیچ پکڑا تو اس وقت مائیک ہیسمین کمنٹری کر رہے تھے ، انہیں بھی کیچ پر یقین نہیں ہورہا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، یہ طوفانی گیند باز ہوا باہر



      ہیسمین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ کیا کیچ تھا ، یہ پیٹ کمنز کا ایک سنسنی خیز کیچ تھا، ایک شاندار کیچ ۔ ویسے بھی تیز گیند باز کو اپنے فالو تھرو میں کیچ پکڑنا مشکل ہوتا ہے ، لیکن پیٹ کمنز نے کر کے دکھا دیا۔ اظہر کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے راحت کی سانس لی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: