اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs AUS ODI: آسٹریلیائی ٹیم پر کورونا کا ڈبل اٹیک، اب یہ بڑا گیند باز بھی ہوا کورونا سے متاثر

    PAK vs AUS ODI: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہی آسٹریلیائی ٹیم پر کورونا کا دوہرا حملہ ہوا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس کے بعد اسپنر ایشٹن ایگر بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور وہ پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہی آسٹریلیائی ٹیم پر کورونا کا دوہرا حملہ ہوا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس کے بعد اسپنر ایشٹن ایگر بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور وہ پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔نئی دہلی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہی آسٹریلیائی ٹیم پر کورونا کا دوہرا حملہ ہوا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس کے بعد اسپنر ایشٹن ایگر بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور وہ پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ وہیں انگلس بھی اب اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسٹریلیائی ٹیم میں کورونا کا یہ دوسرا کیس ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے :  ایک نوبال نے توڑ دیا ہندوستان کا خواب، آخری گیند پر یوں ختم ہوا ورلڈ کپ کا سفر

      کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کی صبح تصدیق کی کہ جوش انگلس کے کورونا سے متاثر ہونے کے 24 گھنٹے بعد اسپنر ایشٹن ایگر کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا ٹیم کے فیزیو تھیراپسٹ برینڈن ولسن بھی وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ آسٹریلیا کے لئے راحت کی بات ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ۔

      اس کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز مچیل مارش بھی کولہے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ بھی پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ وہیں اسٹیو اسمتھ کہنی کی چوٹ کے باعث اس سیریز سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو اسپنرز کے ساتھ جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایڈم زمپا کے ساتھ مچیل سویپسن اپنا ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ ادھر زخمی بلے بازوں کے متبادل کے طور پر کوئنس لینڈ کے بلے باز میٹ رینشا پیر کو ہی لاہور پہنچ گئے ہیں ، لیکن ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہیں 3 دن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا ۔

      یہ بھی پڑھئے :  بابر اعظم نے بنایا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ، پیچھے رہ گئے وراٹ کوہلی

      ایشٹن ایگر حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوینٹی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے تین میچوں میں 15.66 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایگر نے آخری ون ڈے جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ون ڈے میں نظر نہیں آئے تھے ۔

      اس سے قبل آسٹریلیا نے میزبان پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی۔ یہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچ ڈرا ہو گئے تھے۔ جبکہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر مہمان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز پر قبضہ کرلیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: