உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS: آسٹریلیا کو 'پاکستانی صلاح کار' کی وجہ سے سیریز سے پہلے لگا جھٹکا، جانئے پورا معاملہ

    PAK vs AUS: آسٹریلیا کو 'پاکستانی صلاح کار' کی وجہ سے سیریز سے پہلے لگا جھٹکا، جانئے پورا معاملہ (pc: Fawad Ahmed twitter)

    PAK vs AUS: آسٹریلیا کو 'پاکستانی صلاح کار' کی وجہ سے سیریز سے پہلے لگا جھٹکا، جانئے پورا معاملہ (pc: Fawad Ahmed twitter)

    Pakistan vs Australia: پاکستان کے خلاف مہم شروع کرنے سے قبل آسٹریلیا کو پاکستانی نژاد اسپن گیند بازی صلاح کار کی صورت میں جھٹکا لگا ہے۔ آسٹریلیا کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد (Fawad Ahmed) کا میزبان پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔

    • Share this:
      کراچی : آسٹریلیائی ٹیم 24 سال بعد پاکستان (Australia vs Pakistan)  کے دورے پر گئی ہے۔ دونوں کے درمیان جمعہ سے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان کے خلاف مہم شروع کرنے سے قبل آسٹریلیا کو پاکستانی نژاد اسپن گیند بازی صلاح کار کی صورت میں جھٹکا لگا ہے۔ آسٹریلیا کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد  (Fawad Ahmed) کا میزبان پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی ناتھن لائن نے پاکستان کو دی وارننگ، کیا یہ بڑا دعوی


      کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے طبی عملہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ فواد جب ہوٹل پہنچیں تو انہیں الگ تھلگ کردیا جائے ۔ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا ، جو مثبت آیا ہے ۔ فواد حال ہی میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کو ملا خاص نام، دونوں گیند بازوں نے جھٹکے 1900 وکٹ


      کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق انہیں کم از کم 5 دن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا اور 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی وہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔ کووڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے دیگر سبھی کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ حال ہی میں پاکستان ٹیم کے اہم تیز گیندباز حارث رؤف بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے ۔

      خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد 3 ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو بینو ۔ قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹرافی دو لیجنڈ لیگ اسپنرز آسٹریلیا کے رکی بینو اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام پر رکھی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: