PAK vs AUS: بابر اعظم نے بنایا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ، پیچھے رہ گئے وراٹ کوہلی

Pakistan vs Australia : بابر اعظم محض 4 رنز سے ڈبل سنچری چوک گئے ، مگر ایک زبردست اننگز کے دم پر انہوں نے سب سے بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بابر نے وراٹ کوہلی، رکی پونٹنگ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • Share this:
    نئی دہلی : بدھ کو کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم چوتھی اننگز میں ایک وقت پر 21 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد بابر نے ذمہ داری سنبھالی اور پاکستان کی جیت کی امید جگائی۔ پاکستان اگرچہ جیت تو درج نہ کرسکا ، لیکن شکست سے بچنے میں کامیاب رہا۔ پاکستانی کپتان آسٹریلیا کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے اور چوتھی اننگز میں 196 رنز کی زبردست اننگز کھیلی ۔

    یہ بھی پڑھئے : ہندوستانی میزئل گرتے ہی پاکستان میں مچ گیا تھا ہنگامہ، اٹھانے والا تھا یہ بڑا قدم!

    بابر اعظم محض 4 رنز سے ڈبل سنچری چوک گئے ، مگر ایک زبردست اننگز کے دم پر انہوں نے سب سے بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بابر نے وراٹ کوہلی، رکی پونٹنگ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے : 13 سالوں سے گردن کو ایک طرف جھکائے زندگی گزار رہی تھی پاکستانی بچی، 25 لاکھ روپے میں ملی نئی زندگی

    اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ارتھٹن کے نام تھا ، جنہوں نے 1995 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آوٹ 185 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں مائیکل کے بعد بیون کونگڈن، ڈان بریڈمن، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ، برائن لارا، وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ کوہلی نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف بطور کپتان چوتھی اننگز میں 141 رنز بنائے تھے ۔

    اس کے علاوہ بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بابر نے یونس خان کو پیچھے چھوڑا ہے ۔ یونس نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف چوتھی اننگز میں ناٹ آوٹ 171 رنز بنائے تھے۔ بابر نے اس ریکارڈ ساز اننگز میں 425 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 400 سے زائد گیندیں کھیلنے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ ناتھن لاین نے انہیں اننگز کے 160ویں اوورز میں پویلین بھیجا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: