PAK vs AUS: بابر اعظم نے آسٹریلیائی کے خلاف بنائی سنچری، ٹیم انڈیا کے گیند باز اشون نے کہہ ڈالی ایسی بات
PAK vs AUS: بابر اعظم نے آسٹریلیائی کے خلاف بنائی سنچری، ٹیم انڈیا کے گیند باز اشون نے کہہ ڈالی ایسی بات (PIC-AP)
Pakistan Vs Australia : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دو سال میں پہلی ٹیسٹ سنچری اور اظہر شفیق کے ساتھ ناٹ آوٹ سنچری پارٹنرشپ نے میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف خراب آغاز سے سنبھلنے میں بڑی مدد کی ہے ۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 192 رنز بنا لئے تھے ۔
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کی دو سال میں پہلی ٹیسٹ سنچری اور اظہر شفیق کے ساتھ ناٹ آوٹ سنچری پارٹنرشپ نے میزبان ٹیم کو آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے خلاف خراب آغاز سے سنبھلنے میں بڑی مدد کی ہے ۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 192 رنز بنا لئے تھے ۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر بابر اعظم 102 اور شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ یہ دونوں اس وقت ساتھ آئے جب ٹیم نے 21 رنز پر دو وکٹیں گنوادی تھیں ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے نو وکٹ پر 556 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ، جس کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز 148 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹوں پر 97 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف رکھا ۔ اس میچ میں پاکستان کی شکست نظر آرہی تھی ، لیکن چوتھے دن بابر اور شفیق کی بلے بازی دیکھ کر پانچویں اور آخری روز کا کھیل سنسنی خیز ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
ٹیم انڈیا کے تجربہ کار گیند باز آر اشون نے بھی بابر اعظم کے کھیل پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ کل ایک دلچسپ اختتام ہونے والا ہے ۔ عالمی ریکارڈ ہدف حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو اب بھی 314 رنز کی ضرورت ہے ۔
بابر اور شفیق نے ٹوٹتی ہوئی پچ پر تقریباً چار گھنٹے تک آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ریورس سوئنگ کے علاوہ نیتھن لاین کی اسپن گیند بازی کا سامنا کیا ۔ بابر اعظم نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔
پاکستان نے پہلے اور دوسرے سیشن میں ایک ایک وکٹ گنوایا۔ آسٹریلیا کے پاس پاکستان کا اسکور 3 وکٹ پر 38 رنز کرنے کا موقع تھا ، لیکن اسٹیو اسمتھ نے سلپ میں شفیق کا آسان کیچ ڈراپ کردیا ۔ اسمتھ نے میچ میں یہ تیسرا کیچ ڈراپ کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔