کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کے دوران پچ کی کافی تنقید ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 5 دنوں تک چلا، لیکن نتیجہ نہیں نکلا۔ راولپنڈی ٹسٹ (Rawalpindi Test) میں پانچ دن میں صرف 14 وکٹ گرے تھے۔ وہاں کی پچ کو لے کر جن کرکٹروں نے سوال اٹھائے، ان میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzmam Ul Haq)، شاہد آفریدی (Shahid Afridi) اور سلمان بٹ (Salman Butt) شامل تھے۔ ان تینوں سابق کرکٹروں نے پورے میچ کے دوران پچ کو لے کر اعتراض ظاہر کیا تھا۔
ان دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی (National Stadium Karachi) میں کھیلا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو امید تھی کہ کراچی کی پچ میں سدھار کیا جائے گا، لیکن میچ کے پہلے ہی دن پچ سست نظر آئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا نے پہلے دن 3 وکٹ پر 251 رن بنائے۔ ٹسٹ میچ کے پہلے دن پچ کا برتاو دیکھ کر پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے مایوسی ظاہر کی ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس میچ کو لے کر تیز گیند بازوں کو کچھ مدد ضرور دی گئی ہوگی، لیکن ایسا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔IND vs SL:بنگلورو ٹسٹ کے درمیان محمد سراج باہر، بنا کھیلے ٹیم انڈیا سے واپس لوٹےاپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا، اگر ہماری ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نسیم شاہ ہیں تو ہمیں پچ میں کچھ نہ کچھ ان کے لئے دینا ہوگا۔ ہمارے پاس یاسر شاہ نہیں ہیں، اس لئے لیگ اسپنر نہیں کھیل سکتا۔ جب میں کہتا ہوں تو میں یہ بھی کہہ رہا ہوں کہ میرے پاس اسپنر نہیں ہیں۔ جن پر ہم میچ جیتنے کا بھروسہ کرسکیں۔ میں ایسا ٹریک تیار نہیں کرسکتا، جس سے اسپنر کو مدد ملے، بجائے اس کے آپ تیز گیند بازوں کو کچھ دیں۔
یاد آئی عرفان پٹھان کی ہیٹ ٹرکاس دوران سلمان بٹ نے اپنے کھیل کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، انہیں پاکستان میں ایسی سست پچیں یاد نہیں ہیں۔ سابق کپتان نے 2006 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ کی مثال بھی دی۔ ان کے مطانق، مجھے اپنے کیریئر کے دوران اتنی سست اور کم اچھال والی پچیں یاد نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے ڈرا ٹسٹ نہیں کھیلے ہیں۔ لیکن کراچی میں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز عرفان پٹھان نے ہیٹ ٹرک لگائی تھی۔ یہ اس وقت بہت ہی شاندار اور تیز گیند بازوں کے موافق پچ تھی۔ سلمان بٹ نے مزید کہا، ہندوستان نے بہت ہی تیز راولپنڈی کی پچ پر جیت درج کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔